فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے بعد اسنیپ چیٹ بھی ڈاؤن

اسنیپ چیٹ کی سروس چند گھنٹوں کی بندش کے بعد بحال ہوگئی  تاہم سروس میں پیش آنے والی خرابی کا ماخذ واضح نہیں تھا

گذشتہ ہفتے سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ اور موبائل فون ایپلی کیشن فیس بک ، واٹس ایپ اور انسٹا گرام کے بعد گذشتہ روز اسنیپ چیٹ کی ایپلی کیشن بھی دنیا کے مختلف ممالک میں طعل کا شکار ہوگئی ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گذشتہ بدھ کے روز دنیا کے مختلف ممالک میں سماجی رابطوں کی معروف ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کی سروسز ڈاؤن ہوگئیں جس کی وجہ سے صارفین کو  پوسٹ کرنے اور میسجز بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فیس بک کی بندش، مارک زکربرگ کو 12کھرب روپے کا جھٹکا

فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی بندش، انٹرنیٹ پر میمز کی بھرمار

دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا کی ایپلی کیشن  ڈاؤن ہونے کی اطلاعات تھی تاہم تاہم پاکستان میں اسنیپ چیٹ کے ڈاؤن ہونے کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

اسنیپ چیٹ انتظامیہ کی جانب سے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صارفین کو یقین دہانی کرائی گئی کے سروس کے تعطل سے آگاہ ہیں جانتے ہیں کہ اسنیپ چیٹرز کو اس وقت ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے، ہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور  اس مسئلے کو جلد حل کرلیا جائے گا  ۔

اسنیپ چیٹ کی سروس چند گھنٹوں کی بندش کے بعد بحال ہوگئی  تاہم سروس میں پیش آنے والی خرابی کا ماخذ واضح نہیں تھا لیکن یہ گزشتہ دنوں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروس میں ہونے والے مسئلے سے مختلف تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے  پاکستان ، بھارت  اور ایران سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہوگئیں تھی جس کی وجہ سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ تحاریر