یوٹیوب میوزک اب صرف سبسکرائب صارفین کو دستیاب ہوگا

صارف جنہوں نے یوٹیوب میوزک پریمیم کو سبسکرائب نہیں کیا ہے وہ یوٹیوب کے ویڈیو کانٹینٹ سے مستفید نہیں ہوسکیں گے

انٹرنیٹ کی دنیا میں ویڈیوکنٹینٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ "یوٹیوب” نے اپنی سروس یوٹیوب میوزک  کے حوالے سے نئی پالیسی جاری کردی، اب مفت صارفین  یوٹیوب میوزک پر ویڈیو نہیں دیکھ سکیں گے ، مفت صارفین کےلیے صرف آڈیو کنٹینٹ دستیاب ہوگا۔

یوٹیوب اتنظامیہ کی جانب سے اپنے کمیونٹی فورمز پر ایک تفصیلی پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ  یوٹیوب میوزک کے وہ صارف جنہوں نے یوٹیوب پریمیم یا یوٹیوب میوزک پریمیم کو سبسکرائب نہیں کیا ہے وہ یوٹیوب کے ویڈیو کانٹینٹ سے مستفید نہیں ہوسکیں گے تاہم وہ صارفین جنہوں نے یوٹیوب پریمیم یا یوٹیوب میوزک پریمیم کو سبسکرائب کرلیا ہے وہ بدستوریوٹیوب کی سہولیات سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

نوجوان صارفین کے لیے گوگل اور یوٹیوب کی نئی محفوظ ترین پالیسی

نئے تخلیق کاروں کے لیے یوٹیوب کا نیا فیچر متعارف

یوٹیوب نے اعلان کیا کہ یوٹیوب میوزک پر ویڈیوز یوٹیوب پریمیم سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہوں گی جبکہ مفت سننے والے بامعاوضہ سبسکرپشن حاصل  کرنے کےبعد ہی ویڈیو کنٹنٹ  دیکھ سکیں گے تاہم  اس دوران  صارف جسمانی صحت  اور سفری سرگرمیوں کو بغیر سبسکرپشن کے دیکھ سکیں گے ، انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ یہ تبدیلی آئندہ ماہ تین نومبر سے صرف کینیڈا کے صارفین کے لئے لاگو کی جائے گی ، یوٹیوب نے ابھی تک اپنی نئی پالیسی کو عالمی سطح پر لاگو کرنے کا اشارہ نہیں دیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نئی پالیسی ابتدائی طور پر صرف کینیڈا کے صارفین تک محدود رہے گی جس کےحوالے سے مزید تبدیلیاں وقت کے ستھ کی جائیں گی۔

متعلقہ تحاریر