ملالہ یوسفزئی ’’ماسٹرکلاس‘‘ کے ماہرین میں شامل
ملالہ اقوام متحدہ میں خواتین کے حقوق کی سفیر کے طورپر بھی خدمات انجام دے رہی ہیں ۔

امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت پاکستانی طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی عالمی شہرت یافتہ آن لائن کلاسز فراہم کرنے والے ادارے ’’ماسٹرکلاس‘‘ کے ماہرین میں شامل ہوگئیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ اگر آپ میں سے کوئی بھی دنیا کو ایک انصاف کی بہترین مقام بنانے کا خواہش مند ہے تو اس کے لئے آپ کو ایک لمحے کے انتظار کی ضرورت نہیں ہے ، کیونکہ عالمی شہرت یافتہ آن لائن پلیٹ فارم ’’ماسٹرکلاس ‘‘اب آپ کو ایک کامیاب کارکن بننے کا طریقہ سکھا رہا ہے اور آپ کو اپنی کمیونٹیز میں مؤثر تبدیلی کے لیے وہ تمام ٹولز دے رہاہے جس کی آپ کو ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اپنی سوچ میں مثبت تبدیلی لاتے ہوئے شادی کا فیصلہ کیا، ملالہ یوسفزئی
پاکستانی طالبان سے مذاکرات کی ضرورت نہیں، ملالہ یوسفزئی
If you’re someone who wants to create a better, fairer world, you don’t have to wait another minute to get started. On @MasterClass, I’m teaching you how to be an activist and giving you all the tools to impactful change in your communities. https://t.co/sgfIFNgoZF pic.twitter.com/d5AykiNOo0
— Malala (@Malala) November 24, 2021
9 نومبر 2021 کو شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد اور بھی زیادہ متحرک ہونے والی اور کسی بھی شعبے میں دنیا کی کم عمرترین نوبل انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسفزئی خواتین کے حقوق باالخصوص تعلیم کے حوالےسے اپنی الگ پہچان رکھتی ہیں انھوں نے خواتین کی تعلیم کے لئے اپنی زندگی کو وقف کردیا ہے اور وہ اقوام متحدہ میں خواتین کے حقوق کی سفیر کے طورپر بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔









