ڈائنو سار کی تباہی کا بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے، ایلون مسک

اپنی نوعیت کے پہلے خلائی اور انوکھے خلائی مشن کے آغاز پر اس مشن کو ڈائنوسار کی تباہی کا بدلہ لینے کا مشن قرار دیا ہے

ناسا نے خطرناک اور بڑے سیارچوں کو زمین سے ٹکرانے سے روکنے کیلئےخلائی مشن  لانچ کیا ہے جو خطرناک سیارچوں کو زمین کی جانب آنے سے قبل  تباہ کرسکے گا۔

"اسپیس ایکس” کے بانی  ایلون مسک نے امریکی خلائی ادارے ناسا نے  کی جانب سے اپنی نوعیت کے پہلے خلائی اور انوکھے خلائی مشن کے آغاز پر اس مشن کو ڈائنوسار کی تباہی کا بدلہ لینے کا مشن قرار دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زمین سے ٹکراکر تباہی پھیلانے والے سیارچوں کی تاریخ  لاکھوں سال پرانی ہے  تاہم اب ان کو رکنے  کا وقت آگیا ہے، انھوں نےاس موقع پر مزاح کا زبرست استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ ڈائنو سار کی تباہی کا بدلہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

ایلون مسک دنیا سے بھوک مٹانے کے لیے اسٹاک فروخت کرنے کو تیار

ایلون مسک اور جیف بیزوس کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

اس وقت خلاء میں  زمین کے قریب موجود بے شمار اجسام  کے ایسے سیارچے موجود ہیں جن کو کرہ ارض کیلئے خطرہ تصور کیا جاتا ہے،  گذشتہ روز  ناسا کی جانب سے  زمین کی جانب آنے والے خطرنا ک سیارچوں کو تباہ کرنے کے مشن کا نا م ا Dart رکھا گیا ہے جس میں اس ٹیکنالوجی کی جانچ کی جائے گی جس کے ذریعے زمین کی جانب آنے والے خطرناک سیارچوں کو تباہ کیا جاسکے گا۔ ناسا کے اس مشن میں خلائی جہاز  Dartکو  زمین کے قریب موجود ایک سیارچے 65803 Didymos  کے چاند Dimorphus سے ٹکراکر یہ دیکھنے کی کوشش کی جائے گی کہ اس ٹکراؤ سے اس کی رفتار اور سمت میں کتنی تبدیلی رونما ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک ایک مشہورکینڈین امریکن بزنس مین، انجینئر، موجد اور سرمایہ کار ہیں ، جو  مکمل طور پر بجلی سے چلنے والی کار،دوبارہ استعمال کے قابل راکٹ کی تیاری اور اس جسے کئی بڑے بڑے انقلابی منصوبوں کوپرکام کررہے ہیں جو دنیا کے سب سے دولت مند بزنس میں ہیں جن کی دولت 2 کھرب 55 ارب 20 کروڑ امریکی ڈالرہیں۔

Facebook Comments Box