دنیا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ ختم کرنے کیلیے پروجیکٹ ویسٹا پر کام جاری

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اہم سائنسی تحقیقی منصوبے ویسٹا کی نائب صدر ڈاکٹر گریس اینڈریو کاتعارف پیش کردیا

مائیکروسافٹ کے شریک بانی اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے روح رواں بل گیٹس نے دنیا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ ختم کرنے کے پروجیکٹ ویسٹا پر کام کرنے والی خاتون سائنسدان  کا تعارف پیش کردیا۔

بل گیٹس نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک وڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ  ڈاکٹر گریس اینڈریو ڈمینکن رپبلک میں ایسی تحقیق پر کام کررہی ہیں جس کی کامیابی کی صورت میں انسان فضا میں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ(CO2) کو پانی میں حل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں ذہنی مسائل اور خودکشی کی روک تھام کیلئےگوگل ایپ تیار

روس کا ڈیٹاقوانین کی خلاف ورزی پر گوگل اور ایپل پر مقدمہ کرنیکا اعلان

سائنسی تحقیقی منصوبے ویسٹا کی نائب صدر  ڈاکٹر گریس اینڈریو کہتی ہیں کہ مجھے نہیں پتہ کہ ہم لوگ دنیا کا درجہ حرارت  2 ڈگری کم کرنے کی کوشش  کو بارآور ثابت ہوتا دیکھ سکیں گے یا نہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ میرے بچے 2100 تک اس خواب کی تکمیل ہوتے ضرور دیکھیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم ایک نیگیٹو امیشن ٹیکنالوجی بنانے کی کوشش کررہے ہیں  جسے کوسٹل کاربن کیپچراور کیمیائی موسم کہا جاتا ہے۔ یہ عمل لہروں کے چٹانوں سے ہر مرتبہ ٹکرانے کے نتیجے میں عمل میں آتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ olivine قدرتی طور پر پیدا ہونے والا ایک منرل ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پانی کے ساتھ ملتا ہے تو اس کیمیائی عمل کے نتیجے میں فضا میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ کو پانی میں حل کردیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  میں دیگر والدین کی طرح  اپنے بچوں کیلیے زندگی کو آسان بنانا چاہتی ہیں اور ان کے کیلیے دنیا کو رہنے کی بہتر جگہ بنانا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا  بڑا مقصد دنیا سے  کئی ٹریلین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کا خاتمہ کرنا ہے، بلاشہ یہ بہت بڑا نمبر ہے لیکن یہ مسئلے کے حجم کی نشاندہی بھی کرتا ہے جس کا ہمیں سامنا ہے۔

متعلقہ تحاریر