ایلون مسک نے کائنات کے قدیم ترین منظر کو گرینائٹ سلیب قرار دیدیا
ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ٹرولز کی جانب سے ناساکا مذاق اڑانے کیلیے وائرل کی گئی ایک تصویر ٹوئٹ کردی
خلائی جہاز بنانے والی نجی امریکی کمپنی اسپیس ایکس کے مالک اور دنیا کی امیر ترین کاروباری شخصیت ایلون نے امریکی خلائی ادارے ناسا کےجیمز ویب دوربین کے ذریعے کائنات کی قدیم ترین تصویر لینے کے دعوے کامذاق بنادیا۔
ایلون مسک نے خلائی دور بین جیمز ویب سے لیے گئے کائنات کے قدیم ترین نظارے کی تصویر کو گرینائٹ کے ٹکڑے سے ملادیا۔
یہ بھی پڑھیے
صدر جو بائیڈن نے 4.6 ارب سال پرانی کائنات کی تصویر جاری کردی
ایلون مسک خریداری کے معاہدے سے دستبردار، ٹوئٹر کا قانونی کارروائی کا انتباہ
ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ٹرولز کی جانب سے ناساکا مذاق اڑانے کیلیے وائرل کی گئی ایک تصویر ٹوئٹ کی ہے جس میں جیمز ویب ٹیلی اسکوپ سے لیے گئے انفرا ریڈ نظارے کا ایک کچن کے کیبنٹ ٹاپ پر رکھے گرینائٹ سلیب سے موازنہ کیا گیا ہے۔
— Elon Musk (@elonmusk) July 15, 2022
مزے کی بات یہ ہے کہ دونوں تصاویر میں خاصی مشابہت پائی جاتی ہے تاہم حقیقت سے اس بات کاکوئی تعلق نہیں ہے۔واضح رہے کہ ایلون مسک امریکی حکومت اور صدر جوبائیڈن کے بڑے ناقدین میں شمار ہوتے ہیں جبکہ جیمز ویب ٹیلی اسکوپ سے لیے گئے اس انفراریڈ نظارے کو امریکی صدر نے ہی سب سے پہلے دنیا کے سامنے پیش کیا تھا۔شاید اسی وجہ سے ایلون مسک نے اس تصویر کا مذاق اڑایا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے رواں ہفتے 21ویں صدی کی سب سے بڑی ایجاد قرار دی جانے والی جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کی مدد سے کائنات کا اب تک کا سب سے گہرا اور تفصیلی انفراریڈ نظارہ پیش دنیا کے سامنے پیش کیا تھا جس میں کہکشاؤں کی ایسی روشنی دکھائی دیتی ہے جس نے13 ارب سال کی مسافت طے کی ہے۔