پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کو لمبی قطاروں سے چھٹکارامل گیا
ڈئریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے پاسپورٹ فیس کی آن لائن ادائیگی کیلیے ایپلی کیشن متعارف کرادی
پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کو لمبی قطاروں سے چھٹکارا مل گیا۔ڈائریکریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے پاسپورٹ فیس کی آن لائن ادائیگی کے لیے موبائل ایپلی کیشن متعارف کروادی۔
وزیراعظم کے پاکستان اسٹرٹیجک ریفارم پروگرام کے سربراہ سلمان صوفی نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے قوم کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
گوگل نے اینڈرائیڈ ارتھ کوئیک الرٹ سسٹم پاکستان میں بھی متعارف کرادیا
ایلون مسک نے کائنات کے قدیم ترین منظر کو گرینائٹ سلیب قرار دیدیا
سلمان صوفی نے لکھا کہ وزیراعظم کی حکومتی ادائیگیوں کو ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایات کی روشنی میں ڈئریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے پاسپورٹ فیس کی آن لائن ادائیگی کیلیے ایپلی کیشن متعارف کرادی ہے۔ بینکوں کے چکر اور لمبی قطاروں سے جان چھوٹ گئی۔
Pleased to share that following PM @CMShehbaz directions to digitize government payments, Now @DGIPofficial has successfully prepared an app which will accept all passport payments online.
Ending long lines & trips to Banks
Thanks to @RanaSanaullahPK for leading this project pic.twitter.com/bbyKBC3E8M
— Salman Sufi (Wear A Mask To Save Lives) (@SalmanSufi7) July 19, 2022
سلمان صوفی نے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔