ٹک ٹاک وڈیو میں تنخواہ بتانے پر امریکی خاتون نوکری سے فارغ
لیکسی لارسن کو بتایا گیا کہ اس کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ کمپنی کیلیے تشویش کا باعث ہے کیونکہ وہ کوئی بھی نجی معلومات پوسٹ کرسکتی ہے
امریکی خاتون کو ٹک ٹاک وڈیو میں اپنی تنخواہ بتانا مہنگا پڑگیا۔ٹیکنالوجی کمپنی میں کام کرنے والی خاتون کواپنی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑگئے۔
یو ایس اے ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ڈینور سے تعلق رکھنے والی امریکی خاتون لیکسی لارسن نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا تھا کہ اسے ٹیک انڈسٹری میں نئی نوکری کیسے ملی جس سے اس کی سالانہ آمدنی 70ہزار ڈالر سے بڑھ کر 90ہزار ڈالر ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
گوگل نے اینڈرائیڈ ارتھ کوئیک الرٹ سسٹم پاکستان میں بھی متعارف کرادیا
امریکا کی دوبارہ چاند پر جانے کی تیاریاں، مشن آرٹیمس کا آغاز 29 اگست کو ہوگا
ویڈیو کو مبینہ طور پر ایک لاکھ 68ہزار صارفین نے دیکھا جس سے خاتون کی حوصلہ افزائی ہوئے اور اگلے دو ہفتوں میں اس نے مزید کئی وڈیوز پوسٹ کرکے صارفین کو بتایا کہ اس نے نئی نوکری کیسے حاصل کی ہے۔
@itslexilarson How much my paychecks increased when I went from $70k to $90k per year #paycheckbreakdown #salarytransparency #paytransparency ♬ all i need – 🎧
لارسن کے مطابق جلد ہی اسی کی کمپنی کی انتظامیہ نے اس کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ دریافت کرلیا جس کی وجہ سے اس نے اس ڈر سے کچھ وڈیو ڈیلیٹ کردیں کہ انہیں دیکھ کر اس کے سینئرز ناراض ہوسکتے ہیں تاہم اسے اس بات کا احساس ہونے تک بہت دیر ہوچکی تھی۔
@itslexilarson Vlog – Getting fired edition! 😊 #igotfired #techtok #workvlog ♬ Darling – Trees and Lucy
بعد ازاں خاتون نے اپنی ایک وڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں اس نے بتایا ہے کہ ٹک ٹاک وڈیوز کی وجہ سے اسے نوکری سے نکال دیا گاہے۔ لارسن نے ویڈیو میں کہا کہ لہٰذا ٹک ٹاک نے مجھے نکلوا دیا۔
@itslexilarsonLol♬ original sound – You’re mine now heheheheh😩😩
اپنی برطرفی کی وجہ کے بارے میں خاتون کا کہنا ہے کہ اسے بتایا گیا کہ اسے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی وجہ سے برطرف کیا جارہا ہےکیونکہ اس کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ کمپنی کیلیے تشویش کا باعث ہے کیونکہ وہ کوئی بھی نجی معلومات پوسٹ کرسکتی ہے۔