ٹک ٹاک نے پاکستانی تخلیق کاروں کی رہنمائی کیلیے پورٹل متعارف کرادیا

پورٹل پر وڈیوز کا ایک سلسلہ موجود ہے  جو تخلیق کاروں کی ایپلی کیشن میں زیادہ سے زیادہ موجودگی یقینی بنانے اور وڈیوز کو اگلے درجے تک لے جانے  کیلیےمعلومات،تجاویز اور تراکیب فراہم کرے گا۔

ٹک ٹاک نے پیر کو پاکستانی تخلیق کاروں کی رہنمائی کیلیے تخلیق کار پورٹل لانچ کردیا۔یہ  پورٹل  ایک اسٹاپ شاپ کے طور پر کام کریگا جس کے ذریعے تخلیق کار مواد کی تخلیق سے متعلق  تعلیمی وسائل حاصل کرسکیں گے۔

ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے ذریعے tiktokcreatorspakistan@ پورٹل پر رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔پورٹل پر وڈیوز کا ایک سلسلہ موجود ہے  جو تخلیق کاروں کی ایپلی کیشن میں زیادہ سے زیادہ موجودگی یقینی بنانے اور وڈیوز کو اگلے درجے تک لے جانے  کیلیےمعلومات،تجاویز اور تراکیب فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے

ٹک ٹاک برطانیہ میں خبروں کے حصول کا تیزی سے ابھرنے والا ذریعہ بن گیا

ٹک ٹاک وڈیو میں تنخواہ بتانے پر امریکی خاتون نوکری سے فارغ

یہ تخلیق کاروں کو قصہ گوئی،برادری کی تعمیر اور تخلیقی اثرات جیسی خصوصیات کی  گہرائی میں ڈوبنے میں مدد کرے گا جس کا مقصد پلیٹ فارم پر مواد کی تخلیق کو متاثر کن اور متنوع بنانا ہے۔

ٹک ٹاک  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  تخلیق کارٹک ٹاک کے دل وجان ہیں۔ وہ ایپلی کیشن کو ایک خوش آئند جگہ بناتے ہیں جہاں لاکھوں لوگ تفریح، سیکھنے اور مزے ​​کے لیے آتے ہیں  اور ٹک ٹاک  کسی بھی فرد کو  سامعین تک پہنچنے کا موقع فراہم کرتا ہے اس کیلیے کسی کا مشہور اور اثر و رسوخ کا حامل ہوناضروری نہیں ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ایک تخلیق کار بننا اتنا ہی آسان ہے جتنا کہ چند بٹنوں کو دبانا لیکن  تخلیق کار کے طور پر ترقی کرنے میں وقت، لگن اور کچھ تعلیم درکار ہوتی ہے۔ ٹک ٹاک  اکاؤنٹ پر توازن رکھنے کے لیے مختلف آلات، تجزیات، اثرات اور تخلیقی خیالات کے ساتھ  مواد تخلیق کرنے کی حکمت عملی بنانا مشکل ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ صرف ایک دن قبل منڈی بہاالدین کے گاؤں پھپھاڑا کے قریب ایک نہر میں ٹک ٹاک ویڈیو ریکارڈ کرنے کے دوران ایک نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھاجبکہ  حالیہ مہینوں میں ٹِک ٹاکرز کے پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر