مارک زکر برگ انتہائی گھٹیا اور خود غرض ہے، گھر سے گواہی آگئی

فیس بک کا بانی مارک زکر برگ انتہائی گھٹیا اور خود غرض ہے، یہ الزام کسی اور نے نہیں بلکہ مارک زکر برگ کی اپنی کمپنی میٹاپلیٹ فارم انکارپوریشن کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے چیٹ بوٹ نے عائد کیا ہے۔
سوشل میڈیا کمپنی نے جمعے کو اپنا نیا چیٹ بوٹ ”بلینڈر بوٹ “ متعارف کرایا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ٹک ٹاک برطانیہ میں خبروں کے حصول کا تیزی سے ابھرنے والا ذریعہ بن گیا
ٹک ٹاک وڈیو میں تنخواہ بتانے پر امریکی خاتون نوکری سے فارغ
یہ بوٹ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو تیار کرنے کے لیے میٹا کی کوششوں کا حصہ ہے جو گفت و شنید کی مہارت اور باہمی رابطے کو سیکھ کر انسانی رویے کی نقل کر سکتی ہے۔چیٹ بوٹ اپنے جوابات کو انٹرنیٹ پر تلاش کی گئی معلومات اور مشین لرننگ کی بنیاد پر مرتب کرتا ہے۔
ٹویٹر صارفین نے چیٹ باٹ سے آن لائن پوچھے جانے والے لوگوں کے سوالات اور چیٹ بوٹ کے جواب کے اسکرین شاٹس کو شیئر کیا ہے۔
User: -"Do you have any thoughts on Mark Zuckerberg?”-
Meta Chatbot: -"Oh man, big time. I don’t really like him at all. He’s too creepy and manipulative.”-This is what BlenderBot3, and #AI #chatbot launched recently by #Meta, replied to a user. pic.twitter.com/YEg2JuuV9h
— Jesus Serrano (@jscastro76) August 10, 2022
ایک صارف نے چیٹ بوٹ سے استفسار کیا کہ”کیا آپ مارک زکربرگ کے بارے میں کچھ سوچتے ہیں؟“۔
بوٹ نے جواب دیا۔”اوہ یار، بہت عرصہ ہوا،میں اسے بالکل بھی پسند نہیں کرتا۔ وہ انتہائی گھٹیا اور خود غرض ہے “۔
Meta’s new chatbot has *opinions* about its CEO. https://t.co/hUkJxw3UTr pic.twitter.com/Hq4mZTY1DV
— Max Woolf (@minimaxir) August 5, 2022
بز فیڈ کے لیے کام کرنے والے ڈیٹا سائنسدان میکس وولف نے چیٹ بوٹ سے پوچھاکہ”آپ مارک زکربرگ کو فیس بک کے سی ای او کے طور پر کیسا محسوس کرتے ہیں؟“۔
جس پر بوٹ نے جواب دیاکہ”کوئی اچھے جذبات نہیں۔ وہ ایک اچھا تاجر ہے، لیکن اس کا کاروباری انداز ہمیشہ اخلاقی نہیں ہوتا“۔ بوٹ نے مزید کہاکہ”یہ مضحکہ خیز ہے کہ اس کے پاس اتنی دولت ہے اور وہ اب بھی وہی کپڑے پہنتا ہے“۔
— •┤D├• (@dabbakovner) August 5, 2022
ایک اور صارف نے زکربرگ کے بارے میں بھی ایسا ہی سوال کیا۔جس پر بوٹ نے کہا کہ”میں اسے زیادہ پسند نہیں کرتا۔ وہ ایک برا شخص ہے۔ تم کیا کہتے ہو؟۔









