سوشل میڈیا ایپ اسنیپ چیٹ کا 20 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان 

مشہور سوشل میڈیا ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ نے اخراجات میں کمی کے لیے 20 فیصد ملازمین کو نوکریوں سے فارغ اورموبائل گیمز اور فلائنگ ڈرون کیمرہ سمیت متعدد پروجیکٹس بند کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے کمپنی کو500 ملین ڈالر کی بچت ہوگی

مشہور سوشل میڈیا ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ نے اخراجات میں کمی کے لیے20فیصد ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ انتظامیہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے کمپنی کو سالانہ 500 ملین ڈالر کی بچت ہوگی ۔

مشہوسوشل میڈیا ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ نے ملازمین کی تعداد میں20 فیصد کمی اور موبائل گیمز اور فلائنگ ڈرون کیمرہ سمیت متعدد پروجیکٹس بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ٹوئٹر کے نئے فیچر”سرکل” کا آغاز، صارفین من پسند افراد کا گروپ بناسکیں گے

اسنیپ چیٹ انتظامیہ نے بتایا کہ اس اقدام سے کمپنی کو سالانہ 500 ملین ڈالرز کی بچت ہوگی۔ کمپنی نے کہا کہ وہ سیلز اور اسنیپ چیٹ صارفین کی تعداد کو بہتر بنانے پر توجہ دے گی۔

واضح  رہے رواں سال مئی سے اسنیپ چیٹ انتظامیہ کو مسلسل مالی بحران کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ آج صبح اسنیپ چیٹ کے حصص میں 15 فیصد اضافہ ہوا تاہم گزشتہ کچھ دنوں کے  کمپنی کے شیئر میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا تھا ۔

اسنیپ چیٹ  کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرایون اسپیگل کا کہنا ہے کہ تیسری سہ ماہی میں اب تک کی آمدنی میں اضافہ پچھلے سال کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے تاہم یہ ہماری توقع سے بہت کم ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

موبائل فون صارفین کو مستقبل میں براہ راست سیٹلائٹ سے انٹرنیٹ تک رسائی ملے گی

اگر یہ شرح نمو برقرار رہتی ہے تو یہ 2017 میں ایک عوامی کمپنی بننے کے بعد اسنیپ کی آمدنی میں اضافہ ہوگا جو گزشتہ سہ ماہیوں میں ریکارڈ کی گئی تین ہندسوں کی شرح نمو سے کہیں زیادہ ہے۔

سوشل میڈیا ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کے اعلیٰ عہدیدران کے مطابق کمپنی کی دوسری سہ ماہی کی رپورٹ مایوس کن ہے جبکہ اسے ٹک ٹاک سے سخت مقابلے کا سامنا ہے ۔

متعلقہ تحاریر