اسٹارلنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ اب دنیا کے ہر براعظم میں دستیاب ہے، ایلون مسک

مبینہ طور پر کمپنی کے پاس 5لاکھ سے زیادہ فعال صارفین کے ساتھ مدار میں 2300 سے زیادہ کام کرنے والے اسٹار لنک سیٹلائٹس موجود ہیں۔

ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس  ایکس  کے بانی ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی  کمپنی  اسٹارلنک کا سیٹلائٹ انٹرنیٹ اب دنیا کے ہر براعظم میں دستیاب ہے۔

اسٹار لنک ایک جدید سیٹلائٹ نیٹ ورک ہے جسے پوری دنیا میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایلون مسک کا خلائی کھلونے بنانے کا اعلان، باربی ڈول خلامیں بھیجی جائے گی

ایلون مسک خریداری کے معاہدے سے دستبردار، ٹوئٹر کا قانونی کارروائی کا انتباہ

ایلون مسک نے پیر کواپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  اسٹارلنک اب انٹارکٹیکا سمیت تمام براعظموں پر فعال ہے۔ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے فروری 2018 میں اسٹار لنک پروجیکٹ کا آغا ز کیا تھا۔

ابتدائی طور پر کمپنی نے 12 ہزار اسٹار لنکز سیٹلائٹس لانچ کرنے کا منصوبہ بنایا تھالیکن 2019میں کمپنی نے مزید 30ہزار سیٹلائٹس لانچ کرنے کی درخواست دی۔

 اتوار کو اسپیس ایکس نے مزید 54 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو مدار میں چھوڑا۔ مبینہ طور پر کمپنی کے پاس 5لاکھ سے زیادہ فعال صارفین کے ساتھ مدار میں 2300 سے زیادہ کام کرنے والے اسٹار لنک سیٹلائٹس موجود ہیں ۔

متعلقہ تحاریر