عمرسیف کا پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کو غیرجانبدار بنانے کا مطالبہ

سابق وائس چانسلرانفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی ڈاکٹر عمرسیف کا کہنا ہے کہ پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کو ایک سیاسی جماعت نے ہائی جیک کر رکھا ہےتاہم امید ہے کہ نئی قیادت تنظیم کو غیر جانبدار بنائے گے

انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عمرسیف کا کہنا ہے کہ پاکستان سافٹ ویئرہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کو ایک سیاسی جماعت نے ہائی جیک کر رکھا ہے ۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عمرسیف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت نے سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن یائی جیک کر رکھا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

موبائل فون صارفین کو مستقبل میں براہ راست سیٹلائٹ سے انٹرنیٹ تک رسائی ملے گی

انہوں نے کہا کہ پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کی آنے والی نئی قیادت  کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اس حوالے سے آواز بلند کی جائے ۔ مجھے یقین ہے وہ تنظیم کو غیرجانبدار بنائے گے ۔

سابق وائس چانسلرانفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور نے پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کی نئی قیادت کو یقینی دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ دوستو آپ کو میرا مکمل تعاون حاصل ہے۔

اسد نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ وہ اب ایسا ہی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی ) کے ساتھ ایسا ہی کر رہے ہیں ۔اس پر بھی تحریک انصاف نے قبضہ کر رکھا ہے ۔

اسد نے مزید کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی ) کبھی  انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مرکز ہوتا تھا مگر اب یہ مکمل طور پر  پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل ونگ ہے۔

واضح رہے عمر سیف پاکستانی کمپیوٹر سائنسدان ہیں۔ انہوں نے بطور وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی لاہور اور چیئرمین  پنجاب آئی ٹی بورڈ  کے فرائض سرانجام دیئے ہیں۔

امریکی یونیورسٹی ایم آئی ٹی  نے انہیں دنیا کے 35 جدید موجدوں میں شامل کیا جبکہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس  نے انہیں پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا تھا ۔

ورلڈ بینک نے ڈاکٹرعمر سیف کے تیار کردہ "ای ویکس نظام اور سٹیزن فیڈ بیک مانیٹرنگ پروگرام کو دنیا کے پندرہ عظیم منصوبوں کی گلوبل رپورٹ میں بطور مثال شامل کیا۔

متعلقہ تحاریر