ویوو کا پاکستان میں اسمارٹ فونز کا پلانٹ لگانے کا فیصلہ

اس سے قبل ہواوے اور اوپو بھی پاکستان میں اسمارٹ فونز کی پیداوار کے لیے پلانٹ لگانے کا اعلان کر چکے ہیں۔

ہواوے اور اوپو کے بعد ویوو نے بھی پاکستان میں اسمارٹ فونز کا پلانٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ ویوو کی جانب سے پلانٹ لگانے کے لیے زمین خرید لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسمارٹ فونز بنانے والی چین کی دو بڑی کمپنیوں ہواوے اور اوپو نے بھی پاکستان میں پلانٹس لگانے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ایپل کی ایپ ٹریکنگ ٹرانسپیرنسی کیاہے؟

اس حوالے سے صدرٹیکس بار ایسوسی ایشن عبدالقادر میمن نے نیوز 360 سے گفتگو میں اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘یہ پاکستان کی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔ اس سے روزگار پیدا ہوگا۔ جبکہ سیلز اور انکم ٹیکس کو بھی فروغ ملے گا’۔

عبدالقادرمیمن نے مزید کہا کہ ‘ویوو کی جانب سے موبائل مینوفیکچرنگ پلانٹ کے قیام میںکی جانے والی سرمایہ کاری پاکستان کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔ اس سے دیگر بین الاقوامی موبائل مینوفیکچرنگ کمپنیزکو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب ملے گی’۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں موبائل فونزکے معروف برانڈ اوپو کے سی ای او جارج لونگ نے خیبرپختونخواہ حکومت کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے صوبے میں اوپو موبائلزکا پلانٹ لگانے کے حوالے سے اپنے ارادے سے آگاہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پیداوار سے صارفین کو اچھی نوعیت کے اسمارٹ فونز دستیاب ہوں گے۔ جبکہ 4 ہزار لوگوں کو روزگار بھی حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

جدید انٹیل پروسیسر کے ساتھ کروم باکس 4 متعارف

متعلقہ تحاریر