صحافی نے فیس بک منیٹائیزیشن سے متعلق بلاول بھٹو کے دعوے کو چیلنج کردیا
سر بلاول بھٹو زرداری آپ کی اطلاع کیلیے عرض ہے کہ میٹاپاکستان میں ہمیں پہلے ہی بذریعہ اسٹارز ادائیگی کررہا ہے۔لہٰذا برائے مہربانی جعلی کریڈٹ نہ لیں، امتیاز چانڈیو کا ٹوئٹ
بیرون ملک مقیم پاکستانی صحافی امتیاز چانڈیو نے فیس بک منیٹائزیشن سے متعلق وزیرخارجہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے دعوے کو چیلنج کردیا۔
وزیرخارجہ نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھاکہ فیس بک نے پاکستانی صارفین کیلیےبذریعہ پیسہ کمانے کی سہولت مہیا کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
گوگل، ٹک ٹاک پاکستان میں دفتر کھولنے کیلیے تیار، فیس بک منیٹائیزیشن کا بھی آغاز
ایلون مسک کا ڈیڑھ ارب ٹوئٹر اکاؤنٹس بند کرنے کا اعلان
صحافی امتیاز چانڈیو نے اپنے ٹوئٹ میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے لکھاکہ”سر بلاول بھٹو زرداری آپ کی اطلاع کیلیے عرض ہے کہ میٹاپاکستان میں ہمیں پہلے ہی بذریعہ اسٹارز ادائیگی کررہا ہے۔لہٰذابرائے مہربانی جعلی کریڈٹ نہ لیں“۔
sir @BBhuttoZardari for your kind information Meta already pay us star earnings in Pakistan. So don’t take credit of this. Here is proof, Thanks pic.twitter.com/EgPonvdlFr
— Imtiaz Chandio (@imtiazchandyo) December 10, 2022
امتیاز چانڈیو نے بطور ثبوت میٹا کی جانب سے خود کو کی جانے والی ادائیگی کا ثبوت بھی پیش کیا ہے تاہم اس پر آئرلینڈ کے شہر ڈبلن کا پتہ درج ہے۔امتیاز چانڈیو کوکئی صارفین نے تنقید کانشانہ بھی بنایا ہے۔









