سی ای او ٹوئٹر ایلون مسک سے لاکھوں افراد نے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

ایلون مسک کی جانب سے شروع کیے گئے پول سروے کے نتائج کے مطابق 57 فیصد افراد نے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے،معروف بزنس ٹائیکون ایلون مسک (Elon Musk) نے ٹوئٹر پر ایک سروے پول کا آغاز کیا تھا جس میں پوچھا گیا ہے کہ آیا وہ  چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او ) کا عہدہ چھوڑ دیں ؟

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او ) ایلون  مسک (Elon Musk) نے اپنا عہدہ چھوڑنے سے متعلق عوامی رائے عامہ جاننے کیلئے ایک سروے کا اغاز کردیا ہے ۔

دنیا کے امیر ترین معروف بزنس ٹائیکون ایلون مسک (Elon Musk) نے ٹوئٹر پر ایک سروے پول کا آغاز کیا ہے جس میں پوچھا گیا ہے کہ آیا وہ  چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او ) کا عہدہ چھوڑ دیں ؟

یہ بھی پڑھیے

ایلون مسک نے جاسوسی کرنے والے صحافیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس معطل کردیئے

ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک نے ٹوئٹر پر رائے شماری کے لیے پول سروے میں عوامی آراء جاننے کیلئے پوچھا کہ کیا انہیں کمپنی کے سربراہ کے عہدے سے سبکدوش ہونا چاہئے؟۔

ایلون مسک نے کہا کہ  سروے سے حاصل ہونے والے نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے ان پر مکمل عمل درآمد کریں گے۔ پول میں اب تک ڈیرھ کروڑ افراد اپنی رائے کا اظہار کرچکے ہیں۔

ایلون مسک کی جانب سے شروع کیے گئے پول سروے ختم ہونے میں تقریبا ً 3 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں ۔ اب تک کے نتائج کے مطابق57 فیصد افراد نے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے ۔

سوشلسٹ پارٹی(The Socialist Party) کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے چیف ایگزیکٹو آفیسرایلون مسک کو جواب دیا گیا کہ "آپ کو پہلے ہی معلوم ہے کہ ووٹ کیا ہوگا”۔

امریکی منصف برائن کریسنسٹین(Brian Krassenstein) نے کہا کہ میں ووٹ نہیں دیتا کیونکہ لگتا ہے کہ آپ بہتری لانا چایتے ہیں۔ آگے بڑھو اور بہتر کرو ۔

خواتین کے حقوق کی سرگرم رہنما لیسلے پوڈیسٹا (Lesley Podesta) کا کہنا تھا کہ عجیب سا سوال ہے کہ 44 ارب ڈالرکی کمپنی خرید کر اس کے بارے میں فیصلے ٹوئٹر پول پر کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر