اتوار کو گوگل سرچ کے تمام ریکارڈ ٹوٹنے کی وجہ کیا بنی؟
گوگل دنیا کا مقبول ترین انٹرنیٹ سرچ انجن ہے جس پر ہر سیکنڈ 99 ہزار سے زیادہ جبکہ دن بھر میں 9 ارب کے قریب سرچز کی جاتی ہیں۔

دنیا کے مقبول ترین انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل پر گزشتہ اتوار سرچنگ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
گوگل دنیا کا مقبول ترین انٹرنیٹ سرچ انجن ہے جس پر ہر سیکنڈ 99 ہزار سے زیادہ جبکہ دن بھر میں 9 ارب کے قریب سرچز کی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ٹوئٹر پر فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر ایپس کے لنکس شیئر کرنے پر پابندی عائد
سی ای او ٹوئٹر ایلون مسک سے لاکھوں افراد نے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا
اتوار کو گوگل کی تاریخ کے تمام انٹرنیٹ سرچیز کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ اس بات کا انکشاف گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے ایک ٹوئٹ میں کیا ہے۔
Search recorded its highest ever traffic in 25 years during the final of #FIFAWorldCup , it was like the entire world was searching about one thing!
— Sundar Pichai (@sundarpichai) December 19, 2022
سندرپچائی کے مطابق گوگل سرچ کا ریکارڈ ٹوٹنے کی وجہ فیفا ورلڈکپ کا فائنل بنا ہے۔ سندر پچائی نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ فیفا ورلڈ کپ کے فائنل کے موقع گوگل سرچ کی 25سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ٹریفک ریکارڈ کیا گیا۔
One of the greatest games ever. Well played Argentina and France. Jogo Bonito. Nobody deserves it more than #messi, imho the greatest ever to play the game. What a swansong. #FIFAWorldCup
— Sundar Pichai (@sundarpichai) December 18, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ پوری دنیا انٹرنیٹ پر بس ایک ہی چیز کو تلاش کررہی رہی ہے۔گوگل کے سی ای او نے ورلڈکپ فائنل کو عظیم ترین مقابلوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے ارجنٹینا اور فرانس دونوں کو سراہا۔









