ایلون مسک نے ٹوئٹر کا نیا فیچر ویو کاؤنٹ متعارف کروا دیا
ایلون مسک نے حال ہی میں ٹویٹر پر نئے فیچر کی تصدیق ایک ٹویٹ کے ذریعے کی، ایلون مسک کے ٹویٹ کے مطابق ویو کاؤنٹ صارفین کو یہ دیکھنے دے گا کہ ایک ٹویٹ کو کتنی بار دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیا فیچر ویڈیو کے لیے نارمل ہے۔ یہ فیچر فی الحال آئی او ایس اور انڈورائیڈ اور ویب ورژن پر بھی دستیاب ہے
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او )ایلون مسک کی جانب سے ایک نیا فیچر ویو کاؤنٹ متعارف کروادیا گیا ہے۔ ٹویٹرکا نیا اپ ڈیٹ عوامی طور پر ٹویٹ کا تاثر دکھاتا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او ) ایلون مسک کی جانب سےدسمبر کے آغاز سےٹوئٹر نے صارفین کو اپنی ٹویٹس پر دیکھے جانے کی تعداد دیکھنے کی اجازت دی ہے۔ یہ آپشن ویڈیوز کے لیے پہلے سے ہی دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ٹوئٹر پر فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر ایپس کے لنکس شیئر کرنے پر پابندی عائد
ایلون مسک نے حال ہی میں ٹویٹر پر نئے فیچرکی تصدیق ایک ٹویٹ کے ذریعے کی۔ ایلون مسک نے صارفین کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ اس فیچر کے دستیاب ہوتے ہی ایک ٹویٹ کے ذریعے اسے متعارف کرائیں گے۔
Twitter is rolling out View Count, so you can see how many times a tweet has been seen! This is normal for video.
Shows how much more alive Twitter is than it may seem, as over 90% of Twitter users read, but don’t tweet, reply or like, as those are public actions.
— Elon Musk (@elonmusk) December 22, 2022
ٹوئٹر کا نیا فیچراس وقت کچھ اکاؤنٹس کو دستیاب ہے جس کی مدد سے صارفین یہ جان سکیں گے کہ ان کی ٹوئٹ کو کتنی بار دیکھا گیا۔ ٹوئٹر کا نیا فیچر بالکل ویڈیوز ویو کاؤنٹ سے ملتا جلتا فیچر ہے۔ پروفائل پکچرز کو تبدیل کرنے کیلئے ٹوئٹر فار بزنس میں اضافی اپ ڈیٹس کی گئی ہیں ۔
ایلون مسک کے ٹویٹ کے مطابق ویو کاؤنٹ صارفین کو یہ دیکھنےدے گا کہ ایک ٹویٹ کو کتنی بار دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیا فیچر ویڈیو کے لیے نارمل ہے۔ یہ فیچر فی الحال آئی او ایس اور انڈورائیڈ اور ویب ورژن پر بھی دستیاب ہے۔
دریں اثنا ٹویٹر نے نیا بلیو فار بزنس سبسکرپشن بھی متعارف کرایا ہے۔ کاروبار اور صارفین برانڈز کے لیے مربع پروفائل تصویروں کے ساتھ خود کو دوسرے صارفین سے ممتاز کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ٹوئٹرکے تصدیقی اکاؤنٹ پر بلوٹک کی جگہ گولڈن اور گرے ٹک کے استعمال کا آغاز
مزید برآں کاروبار کے لیے بلیو کمپنیوں کو اپنے منسلک برانڈز، کاروباروں اور افراد کو ان کے اکاؤنٹس سے نئی خصوصیات کے ساتھ منسلک کرنے کے قابل بنائے گا۔ تصدیقی بیج کے ساتھ، منسلک صارفین کے اکاؤنٹس کو لنک ہونے کے بعد ان کی پیرنٹ کمپنی کی پروفائل تصویر کا بیج ملے گا۔