ایلون مسک کے ستارے گردش میں آگئے، ٹوئٹر کے حصص میں 56 فیصد کمی
فیڈیلیٹی نے ایلون مسک کی ملکیت کے پہلے مہینے کے دوران ٹوئٹر کے حصص کی قیمت میں 56 فیصد کمی کی ہے، فیڈیلیٹی متعدد میوچل فنڈز میں ایکس ہولڈنگ انٹرنیشنل ( "X Holdings I Inc" )کے ٹوئٹر کے حصص کنندہ ہے اور کمپنی نے ایلون مسک کی ٹوئٹر کی خریداری میں مکمل مدد فراہم کی تھی
ایلون مسک کے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے انتظامات سنبھالنے کے بعد کمپنی کے حصص میں 56 فیصد کمی کا انکشاف ہو ہے ۔ فیڈیلیٹی نے ٹوئٹر کے حصص کی قیمت میں 56 فیصد گرادی ہے ۔
ایک نئے انکشاف کے مطابق، فیڈیلیٹی نے ایلون مسک کی ملکیت کے پہلے مہینے کے دوران ٹوئٹر کے حصص کی قیمت میں 56 فیصد کمی کی ہے ۔ فیڈیلیٹی متعدد میوچل فنڈز میں ایکس ہولڈنگ انٹرنیشنل ( "X Holdings I Inc” )کے ٹوئٹر کے حصص کنندہ ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
سی ای او ٹوئٹر ایلون مسک سے لاکھوں افراد نے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا
فیڈیلیٹی بیرونی سرمایہ کاروں کے گروپ میں شامل کمپنی ہے جس نے ایلون نے مسک کو ایکویٹی خرید کر، سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کے 44 ارب ڈالر مالیت میں خریداری میں مکمل مدد فراہم کی تھی ۔
فیڈیلیٹی کے کنٹرافنڈ نے 31 اکتوبر کو اپنے ٹوئٹر کے حصص کی قیمت 53 ملین ڈالر رکھی جوکہ ایلون مسک کے معاہدے کے بند ہونے کے چند دن بعد تھا۔تاہم اس کے بعد 30 نومبر تک حصص کی قدر تقریباً 23.46 ملین ڈالر کی، جوکہ 56 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
ایلون مسک کا کہنا ہے کہ نئی انتظامیہ کمپنی کو دیوالیہ پن سے بچانے کی کوشش میں مصروف ہے اور اب اس کو ایک منافع بخش کاروبار بنانے پر اپنی پوری توجہ دے رہ رہے ہیں۔ مسک نے بلیو ٹک سبسکرپشن بھی متعارف کرایا ہے جس سے ایک بڑی رقم کی آمد متوقع ہے ۔
واضح رہے کہ رواں سال 2022 میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک اپنے اثاثے کا51 فیصد کھو چکے ہیں۔ سال 2022 میں ایلون مسک، جیف بیزوس، چینگ پینگ زاؤ اور مارک زکربرگ کے اثاثوں میں 392 ارب ڈالرز کی کمی آئی۔