سردی میں چارجنگ کے مسائل،’ ٹیسلا ‘کار کا مالک کرسمس کی چھٹیاں نہ مناسکا

سردی کے باعث چارجنگ سست ہوئی، درجہ حرارت گرنے پر مکمل طور پر بندہوگئی، کمپنی نے رابطہ کرنے پر کوئی جواب نہیں دیا، دیگر مالکان نے بھی یہی شکایت کی ہے، ورجینیا کے رہائشی ڈومینک نیٹی کا دعویٰ

ایلون مسک کی کمپنی  ٹیسلا کی تیار کردہ دنیا کی مہنگی ترین الیکٹرک کارٹیسلا میں بھی سردیوں میں چارجنگ کے مسائل سامنے آگئے۔

امریکی ریاست ورجینیا کے ریڈیو کی مشہور شخصیت  ڈومینک نیٹی اپنی ٹیلسلا کار میں چارجنگ کے مسائل کے باعث کرسمس کی چھٹیاں منانے نہیں جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے

ایلون مسک کے ستارے گردش میں آگئے، ٹوئٹر کے حصص میں 56 فیصد کمی

ٹوئٹر کا سیئٹل آفس کو بند کرنیکا فیصلہ، ملازمین کو گھر سے کام کرنیکی ہدایت

ٹیسلا کار کے مالک ڈمینک نیٹی  کا دعویٰ ہے کہ انہیں اپنے کرسمس کے منصوبے منسوخ کرنا پڑے کیونکہ ان کی ٹیسلا کارسرد موسم کی وجہ سے چارج نہیں ہوسکی۔

ڈومینک ناٹی نے بتایا کہ انہوں  نے اپنی الیکٹرک کار کو سپر چارجر سے لگایا، اس وقت باہر کا موسم 19 ڈگری تھا جبکہ اس وقت کار کی بیٹری 40فیصد چارج تھی۔

ان کے بقول ،دو گھنٹے گزر گئے اور تھوڑی سی تبدیلی آئی لیکن چارجنگ کا عمل انتہائی سست تھا اور درجہ حرارت گرنے کے ساتھ ہی چارجنگ کی  تعداد کم ہوتی چلی گئی اور آخر کارچارجنگ مکمل طور پر بند ہوگئی۔

نیٹی نے بتایا کہ انہوں نے گھر پر گاڑی چارج کرنے کی کوشش کی  لیکن موسم سرد تھا اور وہ بدقسمت رہے، اس لیے  وہ ہفتے کی دوپہر ایک اور سپرچارجر کے پاس گئے۔ہفتے کے روز انہوں نے ٹک ٹاک  پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے دکھایا کہ اصل میں کیا ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ایسا ہی ہوا تھا۔

ٹک ٹاک وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ناٹی نے چارجنگ کیلیے پلگ لگایا تو اسکرین پر پیغام آیا کہ” بیٹری گرم ہے “۔ مزید یہ کہ، ایک گھنٹے   بعد بھی کوئی فرق نہیں پڑا بالآخرانہوں نے کار کو پلگ ان چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور گھر آگئے۔دوسری جانب، فاکس بزنس نیوز نے تبصرے کے لیے ٹیسلا سے رابطہ کیا  لیکن  کمپنی  نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

نیٹی  نے کہا کہ اانہوں نے کسٹمر سپورٹ کے لیے ٹیسلا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کسی نے انہیں جواب نہیں دیا۔ بعد میں انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں اپنا کرسمس پروگرام منسوخ کرنا پڑا کیونکہ اس وقت ان کی کار کی صرف 19 میل کی رینج تھی۔ اس کے علاوہ اُبریا کوئی اور کین سروس دستیاب نہیں تھی۔

اتوار کو نیٹی نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں ابھی تک ٹیسلا سے کوئی جواب نہیں ملا اور ان کی گاڑی اب بھی چارج نہیں  ہوسکی ہے اور انہوں نے دیگر لوگوں سے بھی اسی مسئلے کی شکایت سنی ہے۔

نیٹی نے فاکس نیوز کو بتایا کہ”میں نے جب سے   وڈیو پوسٹ کی ہے بہت سارے لوگوں نے اسی مسئلے کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیسلا  رکھنے والے کچھ  مالکان نے مجھ سے رابطہ کیا کہ کیامجھے اس مسئلے کا حل ملا لیکن بدقسمتی سے میرا جواب نہیں ہے “۔

متعلقہ تحاریر