ایلون مسک 200 ارب ڈالر ڈبونے والے تاریخ کے پہلے انسان بن گئے، بلومبرگ
نومبر 2021 کے بعد ایلون مسک کی دولت 340 ارب ڈالر سے کم ہوکر 137ارب ڈالر رہ گئی۔ ٹیسلا کے حصص کی گرتی ہوئی مالیت خسارے کی بڑی وجہ بنی۔
امریکی جریدے بلومبرگ نےدعویٰ کیا ہے کہ ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک 200ارب ڈالر ڈبونے والے تاریخ کے پہلے انسان بن گئے۔
نومبر 2021 کے بعد ایلون مسک کی دولت 340ارب ڈالر سے کم ہوکر 137ارب ڈالر رہ گئی۔ ٹیسلا کے حصص کی گرتی ہوئی مالیت خسارے کی بڑی وجہ بنی۔
یہ بھی پڑھیے
ایلون مسک کے ستارے گردش میں آگئے، ٹوئٹر کے حصص میں 56 فیصد کمی
سردی میں چارجنگ کے مسائل،’ ٹیسلا ‘کار کا مالک کرسمس کی چھٹیاں نہ مناسکا
ایلون مسک کو 200 ارب ڈالر سے زیادہ کی ذاتی دولت کمانے والے دنیا کا دوسرا فرد بنے ابھی زیادہ عرصہ نہیں گزرا۔انہوں نے جنوری 2021میں ایمیزون کے بانی جیف بیزوز کے 200ارب ڈالر کا مالک بننے کے چند ماہ بعد یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
بلومبرگ کے مطابق برقی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی گرتی ہوئی مالیت ایلون مسک کو پہنچنے والے اربوں ڈالر کے نقصان کی بڑی وجہ ہے۔ ٹیسلا کے شیئرز کی قدر میں ایک سال کے دوران 65فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے اور صرف گزشتہ منگل کو ٹیسلا کے شیئرز11 فیصد گرے ہیں۔
بلومبرگ کے بلینیئرز انڈیکس کے مطابق نومبر 2021 میں ایلون مسک کی مجموعی دولت 340 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی تاہم اب ان کی مجموعی دولت کی مالیت 137 ارب ڈالر رہ گئی ہے ۔
ٹیسلا کے بانی دسمبر 2022 تک دنیا کے سب سے امیر ترین شخص تھے تاہم اس کے بعد یورپی فیشن کی علامت سمجھے جانے والے مسک اس مہینے کے شروع تک دنیا کے سب سے امیر ترین شخص تھے لیکن بین الاقوامی فیشن برانڈ لوئس ووٹن کے روح رواں برنارڈ آرناولٹ نے انہیں پیچھے چھوڑ دیا ۔