برطانوی ہائی کمشنر مارگلہ ہلز پر کچرے سے پریشان

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی اسلام آباد میں کچرے کے ڈھیر کو خوفناک قرار دیا ہے۔

پاکستان میں کچرے کے ڈھیر پر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ پہلے ہی برہمی کا اظہار کر چکے ہیں اور اب برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے بھی پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسی معاملے پر غصے کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے مارگلہ ہلز پر کچرے کے ڈھیر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ سب سے درخواست ہے کہ خوبصورت اسلام آباد کو صاف ستھرا رکھنے میں مدد کریں۔

جس پر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کچرے کے ڈھیر کو خوفناک قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شنیرا اکرم ماحولیاتی آلودگی پر بھی بول پڑیں

گذشتہ سال اکتوبر میں شنیرا اکرم نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ کراچی کے ساحل سمندر پر موجود ہیں۔ اس تصویر میں شنیرا اکرم کے اطراف کچرے کا ڈھیر بھی دیکھا جاسکتا تھا۔

شنیرا اکرم نے تصویر کے ساتھ لکھا تھا کہ ہمارا شہر روزانہ ہمیں بتارہا ہوتا ہے کہ وہ تکلیف میں ہے اور مدد کے لیے پکار رہا ہوتا ہے لیکن کوئی اس کی آواز نہیں سنتا ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ کچراصرف ساحل سمندر پر ہی نہیں بلکہ ہر جگہ موجود ہے۔ یہ کچرا ہمارے دفتر کے سامنے، ہمارے گھروں اور دکانوں کے باہر بھی موجود ہے۔

متعلقہ تحاریر