کرغزستان میں ارطغرل غازی ہوٹل کے چرچے

مسلمانوں اور ترکی کی تاریخ پر مبنی مشہور ڈرامے ارطغرل غازی کی کامیابی کے بعد مختلف ممالک میں ڈرامے کے نام سے ہوٹل بھی کھل گئے ہیں۔ کرغزستان میں بھی ارطغرل غازی ڈرامے کی تھیم کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوٹل بنایا گیا ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔

ارطغرل غازی کی کامیابی نے ترکی کی ڈرامہ انڈسٹری کو بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔ ایشیاء کے علاوہ یورپ اور امریکا کے لوگ بھی ارطغرل غازی کے سحر میں مبتلا ہیں۔ مختلف ممالک میں ارطغرل غازی کی کامیابی کے بعد لوگوں نے اس ڈرامے کے نام پر ہوٹل بھی کھول دیئے ہیں۔ ایک خوبصورت ہوٹل کرغزستان میں بھی موجود ہے۔ جہاں ڈرامے کی تھیم کے مطابق ایک غار بھی بنایا گیا ہے۔ اس ہوٹل میں آنے والے لوگوں کا کھانا بھی خیموں میں مہیا کیا جاتا ہے۔

کرغزستان کی سرحد سے متصل اس ہوٹل کی دیواروں اور چھت پر ارطغرل غازی کے کرداروں کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی جن اخلاقی اور سماجی اقدار کی عکاسی کرتا ہے ہوٹل بھی اس سے مشابہت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سیاحت پر ایک مرتبہ پھر قدغن؟

ہوٹل میں آنے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ وہ قائی قبیلے کے رہن سہن سے بہت محظوظ ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں کی دیواروں پر ڈرامے کے کرداروں کی تصاویر بھی انہیں بےحد پسند ہیں۔

ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی یورپ اور وسط ایشیاء سمیت دنیا بھرمیں بہت مقبول ہوا ہے۔ پاکستان میں بھی اس ڈرامے کے نام سے مختلف ہوٹلز کھل گئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر