پنڈلی میں انجری، جیسن رائے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر
انگلش بورڈ نے جیسن رائے کی جگہ جیمز ونس کو ٹیم میں شامل کیا ہے جس منظوری آئی سی سی نے دے دی ہے۔
انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز جیسن رائے پنڈلی میں شدید قسم کی انجری کی وجہ سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے باقی ماندہ میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔
جیسن رائے کی جگہ جیمز ونس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جیمز ونس باقی ماندہ میچز میں لیام ڈاسن کے ساتھ ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے اس کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا 24 سال بعد دورہ پاکستان کا اعلان
نیوزی لینڈ کے ہاتھوں افغانستان کی شکست ، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان
جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے سپر 12 مرحلے کے اپنے آخری میچ میں انگلینڈ کی شکست کے دوران جیسن رائے کو چوٹ لگی تھی۔ پہلے پہل فیلڈنگ کے دوران جیسن رائے کی پنڈلی میں تکلیف اٹھی جبکہ پانچویں اوور میں رن لینے کے دوران دوبارہ انہیں تکلیف ہوئی تھی۔
جیسن رائے کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر بہت زیادہ دل برداشتہ ہوں ، تاہم میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتا رہوں گا۔ اور امید کرتا ہوں کہ ہم ٹرافی جیتیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے اپنے آپ کو تیار کرلوں جو سیریز اگلے سال جنوری میں ہو گی۔ میں اپنی تکلیف پر قابو پالوں گا۔
جیسن رائے نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں انگلینڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے سپر 12 مرحلے کے 5 میچز میں مجموعی طور پر 123 رنز اسکور کیے ہیں۔ جیسن رائے نے سب سے زیادہ 61 رنز بنگلادیش کے خلاف بنائے تھے۔