اسمبلی سے استعفوں کےمعاملے پر فضل الرحمان اور ن لیگ میں اختلاف

اسلام آباد میں جاری حکومت مخالف اتحاد کا اجلاس ختم، مولانا اسمبلی سے استعفے دینے پر بضد، مسلم لیگ (ن) نہ مانی۔

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کا مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے ساتھ کسی بات پر اتفاق نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

اسمبلیوں سے استعفے نہیں دینا، مسلم لیگ ن کا پی ڈی ایم کو مشورہ

این اے 133 کا ضمنی انتخاب، ن لیگ فاتح، ووٹر ٹرن آؤٹ 18 فیصد رہا

مولانا فضل الرحمان اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ اسمبلی سے استعفے دے دئیے جائیں لیکن مسلم لیگ (ن) اس کے لیے تیار نہیں ہے۔

اس بات پر اختلاف اس قدر شدت اختیار کر گیا ہے کہ مولانا صاحب کہہ رہے ہیں اگر اسمبلی سے استعفے نہ دئیے گئے تو میں پی ڈی ایم کی سربراہی سے استعفیٰ دے دوں گا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈیم ایم سربراہ نے کہا کہ 23 مارچ کو دارالحکومت اسلام آباد کی طرف مہنگائی مارچ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے 23 مارچ کو اسلام آباد میں مہنگائی مارچ کا فیصلہ کیا ہے،  پورے ملک سے لوگ 23 مارچ کو اسلام آباد کے احتجاج میں شریک ہوں گے۔

استعفوں کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اجلاس کے دوران ہونے والی بات چیت کو حذف کرگئے اور میڈیا کو بس یہ بتایا کہ اسمبلیوں سے استعفوں کا مسئلہ بھی زیرِ غور آیا، استعفوں کا کارڈ کب اور کیسے استعمال کرنا ہے اس کا فیصلہ وقت آنے پر کریں گے۔

متعلقہ تحاریر