کراچی میں مالک مکان نے بیوہ خاتون کے بچوں کو مبینہ طور پر آگ لگا دی

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے یہ میرے بچے بسوں میں پانی فروخت کرتے تھے،  پچھلے مہینے مالک مکان نے گھر خالی کرنے کا کہا تھا۔

کراچی کے علاقے جنت گل ٹاؤن میں اندوہناک واقعہ ، مالک مکان نے مبینہ طور پر مکان نہ خالی کرنے پر بیوہ خاتون کے دو بچوں کو آگ لگادی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جنگ گل ٹاؤن میں مالک مکان نے گھر خالی کرانے کے لیے خاتون کے بچوں کو مبینہ طور پر آگ لگی۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور میں تہرے قتل کا معاملہ، مقتول کا بھائی ملزم محمد سلیم گرفتار

ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ ریپ کےالزام میں پھر گرفتار،حریم شاہ کاشدیدردعمل

ریسکیو حکام کے مطابق ایک بچے کی لاش ایدھی مردہ خانے میں پڑی ہے جبکہ خاتون دوسرے بچے کی لاش کے ساتھ کراچی پریس کلب کے باہر بیٹھی ہے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے یہ میرے بچے بسوں میں پانی فروخت کرتے ہیں ،  پچھلے مہینے مالک مکان نے گھر خالی کرنے کا کہا گیا تھا۔

خاتون نے الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ کل مجھے میرے مالک مکان نے بہانے سے ایک گھر دیکھنے کے لیے بھیجا تھا ، میں جیسے ہی گئی پیچھے میرے بچوں کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

خاتون نے دہائی دیتے ہوئے بتایا کہ بچوں کو سول اسپتال لے کر گئے تو دونوں بچے دم توڑ چکے تھے۔ ایک بچہ ایدھی مردہ خانے میں موجود ہے۔

انصاف کی دہائی دیتے ہوئے خاتون کا کہنا تھا پولیس مجھے انصاف فراہم کرے اور ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کرے۔

دوسری جانب پولیس نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

متعلقہ تحاریر