سلمان صوفی وزیراعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے سربراہ مقرر
سلمان صوفی نے متعدد عوام دوست اسکیمیں متعارف کروائی ہیں، جن میں پنجاب ویمن پروٹیکشن ایکٹ، وائلنس اگینسٹ وومن سینٹر، وومن آن وہیلز اور شہرِ خموشاں شامل ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پبلک پالیسی ماہر سلمان صوفی کو وزیر اعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ کا سربراہ مقرر کر دیا۔
سماجی بہبود کی منفرد اسکیمیں متعارف کرانے کے ماہر سلمان صوفی اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کریں گے۔ وہ اس سے قبل شہباز شریف کی وزارت اعلیٰ پنجاب کے دوران ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے طور پر کام کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سکھر: دارالامان میں خواتین کے ساتھ جنسی ہراسگی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا نوٹس
ای سی پی نے پی ٹی آئی پنجاب کے منحرف ارکان کی خالی نشستوں پر انتخابی شیڈول دے دیا
وزیراعظم شہباز شریف نے نے تمام وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزیر اعظم کے اصلاحاتی ایجنڈے کو مؤثر طریقے سے آگے بڑھانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔
سلمان صوفی نے متعدد عوام دوست اسکیمیں متعارف کروائی ہیں، جن میں پنجاب ویمن پروٹیکشن ایکٹ، وائلنس اگینسٹ وومن سینٹر، وومن آن وہیلز اور شہرِ خموشاں شامل ہیں۔
سلمان صوفی کو موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے دنیا بھر کی خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے 5 شخصات میں سے ایک قرار دیا گیا تھا اور انہیں وائٹل وائسز ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔
2018 میں سلمان صوفی کو خواتین کو بااختیار بنانے کے سلسلے میں کام کرنے پر مدر ٹریسا ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ انہیں یہ ایوارڈ ہارمنی فاؤنڈیشن اور مشن آف چیریٹی نے دیا تھا۔