اعزاز سید نے گمراہ کن  ٹوئٹ پر حامد میر کو کھری کھری سنادی

میر صاحب آپ ہمت کرکے نکالنے والوں کے نام لیا کریں یا ایسی گمراہ کن باتیں کرنے سے گریز کیا کریں، آپ کی باتیں پڑھ کر حیرت ہوتی ہے کیا آپ سب کو بیوقوف سمجھتے ہیں؟ سینئر رپورٹر

جیو نیوز سے وابستہ  سینئر رپورٹر اعزاز سید نے اپنے ہی ادارے کے سینئر اینکر پرسن حامد میر کو گمراہ کن ٹوئٹ پر کھر ی کھری سنادی۔

حامد میر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اپنے ٹوئٹ پر کیے گئے تبصرے پر جواب دیتے ہوئے نامکمل حقائق بیان کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

ایاز امیر نے رجیم چینج کانفرنس میں عمران خان کو کھری کھری سنادی

جامی آزاد کی دہرا معیار اپنانے پر سینئر صحافی مبشر زیدی پر تنقید

 

حامد میر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جو بھی حکومت میں آتا ہے اسے ہم برے لگتے ہیں ،پہلی دفعہ مجھے نوکری سے نکلوا یا گیا تو پیپلز پارٹی کی حکومت تھی ۔دوسری دفعہ نوکری سے نکلا تو مسلم لیگ ن کی حکومت تھی ۔جنرل مشرف اور عمران خان کے دور میں مجھ پر پابندیاں لگیں،عزت اور ذلت اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے ،کسی پارٹی کے ہاتھ میں نہیں۔

اس پر اعزاز سید نے تبصرہ کیا کہ میر صاحب آپ ہمت کرکے نکالنے والوں کے نام لیا کریں یا ایسی گمراہ کن باتیں کرنے سے گریز کیا کریں۔ آپکی باتیں پڑھ کر حیرت ہوتی ہے کیا آپ سب کو بیوقوف سمجھتے ہیں؟

متعلقہ تحاریر