پاکستانی چیمپئن ارسلان ایش نے ٹیککن ورلڈ ٹور فائنلز کیلیے کوالیفائی کرلیا
پاکستانی ای اسپورٹس چیمپیئن پہلے ہی اپنے شاندار گیمنگ کیریئر میں اب تک تین بڑے ٹائٹل جیت چکے ہیں
ای گیمنگ کے شعبے میں ملک کانام روشن کرنے والے پاکستانی چیمپئن ارسلان ایش ٹیککن ورلڈ ٹور فائنلز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
ارسلان ایش نے ٹیککن ورلڈ ٹور (ٹی ڈبلیو ٹی) کے علاقائی فائنل میں حصہ لیا اورورلڈ ٹور کے فائنلز کیلیے کوالیفائی کیا۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی ای گیمر ارسلان ایش نے کومبو بریکر ٹیکن 7 کا ٹائٹل جیت لیا
لوگ ناراض ہوتے ہیں ہوں لیکن نجم سیٹھی بہترین ہیں، وسیم اکرم
ارسلان پہلے ہی ٹی ڈبلیو ٹی ورلڈ فائنلز کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں اور 2023 میں آنے والے تمام مقابلوں میں حصہ لینے کیلیے تیار ہیں۔یاد رہے کہ ارسلان ایش نے گزشتہ سال جون میں امریکا میں منعقدہ ویڈیو گیمنگ ٹورنامنٹ”کومبو بریکر 2022 “میں ٹیکن 7 کا ٹائٹل جیتا تھا۔
Arslan Ash competed in the Tekken World Tour regional finals and qualified. Arslan Ash has by now already qualified for the TWT World Finals and is ready to take on all new comers.#CapitalTV @ArslanAsh95 #Tekken #TWTFinals #gaming #Pakistan pic.twitter.com/ir6BnTY6cB
— Capital TV (@CapitalTVLive) January 25, 2023
پاکستانی ای اسپورٹس چیمپیئن پہلے ہی اپنے شاندار گیمنگ کیریئر میں اب تک تین بڑے ٹائٹل جیت چکے ہیں جن میں سی ای او 2021، ایوو جاپان 2019، اور ایوو 2019 جیت چکے ہیں۔ای ایس پی این نے صدیق کو 2019 میں ا بہترین ای اسپورٹس پلیئر قرار دیا تھا۔