فضیلہ قاضی فنڈز کے غلط استعمال پر صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ پر برس پڑیں
سندھ حکومت گرانٹ پر گرانٹ دیے جارہی ہے اور احمد شاہ اسے اپنے دوستوں پر لٹائے جارہے ہیں،انہوں نے آرٹ کی خدمت کو کاروبار بنالیا ہے، اداکارہ کراچی آرٹس کونسل کے فنڈز سے لاہور میں لٹریچر فیسٹیول کے انعقاد پر سیخ پا ہوگئیں
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی کراچی آرٹس کونسل کےغلط استعمال پر صدر احمد شاہ اور سندھ حکومت پر برس پڑیں۔
اداکارہ فضیلہ قاضی نے سندھ حکومت کی جانب سے آرٹس کونسل کو فراہم کردہ فنڈز سے لاہور میں لٹریل فیسٹیول منعقد کرنے پر احمد شاہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سجل علی کی ایما تھامپسن کیساتھ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑوں کی وڈیو وائرل
ملک ریاض کے سابق داماد عثمان ملک کی حاملہ اہلیہ عظمیٰ خان پر نوٹوں کی بارش
ندا یاسر کم علم ہونے کے ساتھ ساتھ کند ذہن بھی نکلیں
فضیلہ قاضی نے آرٹس کونسل کراچی کے صدراحمد شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرا خیال سے سندھ حکومت کسی ضروری کام سے سو رہی ہے کیونکہ انہیں یہ نہیں پتہ کی جس آرٹس کونسل کو وہ ہمارے بجٹ کے پیسوں سے سالانہ کروڑوں کی گرانٹ دیتے ہیں اس کے صدر احمد شاہ صاحب کہہ رہے کہ کیونکہ بہت سی وزارتوں کا بجٹ استعمال نہیں ہورہا تو کیا ہوا کہ اس بجٹ میں سے کچھ پیسے لیکر میں ملک کے مختلف شہروں میں میلے ٹھیلے کرنے نکل پڑا ہوں تو کیا ہوا؟
اداکارہ نے کہا کہ احمد شاہ صاحب جسے کچھ پیسے کہہ رہے ہیں وہ کروڑوں روپے کی گرانٹ ہے،ان سارے میلوں ٹھیلوں کو کہیں اور کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کراچی یا سندھ کے دیگر شہر اس کے زیادہ حق دار ہیں کیونکہ دوسرے شہروں کے اپنے آرٹس کونسل ہیں۔
انہوں نے لاہورمیں کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے لاہور لیٹریچر فیسٹول کے انعقاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں تھیٹر بہت فعال ہیں، وہاں پہلے ہی اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے بہت کام ہوتا ہے ۔ پنجاب میں فیض میلہ اور لوک ورثہ بھی باقاعدگی سے منعقد کیا جاتا ہے۔
فضیلہ قاضی نے کہا کہ پنجاب کو احمد شاہ کی کوئی ضرورت نہیں کہ وہ یہاں سے میلے منعقد کروائیں ، انہوں نے کہاکہ”احمد شاہ جو کہتے ہیں کہ وہ سندھ کے رنگوں اور ثقافت کی ترجمانی کے لئے لاہو میں لٹریچر فیسٹول کو لے کر گئے ہیں تو یہ بتائیں کہ آپ سندھ سے کس کو ترجمانی کے لئے لے کر گئے ؟“
اداکارہ نے سوال کیا کہ”آپ جتنے بھی ٹیلنٹ لے کر جا رہے ہیں وہ کون لوگ ہیں ؟؟ وہ لوگ وہ ہیں جو ملک کے مخلف شہر سے آئیں ہیں اور کراچی میں رہتے ہیں مگر حقیقت سندھ کی ترجمانی کرنے والا کون ہے ؟ “
انہوں نے کہا کہ”میں لسانیت کی بات نہیں کر رہی نہ لسانیت کو فروغ دے رہی ہوں ۔ فضیلہ قاضی نے صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ” آپ اپنے چند قریبی دوستوں کو لے جا رہے ہیں“۔
انہوں نے کہا کہ یوتھ فیسٹول کرنے کے بعد یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ پورے پاکستان میں اپنے دوستوں کو گھوماتے پھیریں۔ اور وہ بھی اس پیسے سے جو کہ آپ کو اسی لئے دیا جاتا ہے کہ آپ کراچی اور سندھ کے مختلف حصوں میں آرٹ کی خدمت کرسکیں ۔
فضیلہ قاضی نے کہا کہ” احمد شاہ نے آرٹ کی کیا خدمت کی ہے ؟ ہاں آپ کے دوست ضرور ہیں جو کہ ہر پارٹی میں پائے جاتے ہیں“۔انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ گرانٹ پر گرانٹ دیے جارہے ہیں اور احمد شاہ اسے اپنے دوستوں پر لٹائے جارہے ہیں،انہوں نے آرٹ کی خدمت کو کاروبار بنالیا ہے۔
فضیلہ قاضی نے حکومت سندھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ”آپ کو دیکھنا چاہیے کہ آرٹ کے لئے دئیے جانے والا پیسہ کہاں جا رہا ہے ؟اس سے تو بہتر ہے کہ وہ پیسہ پی ٹی وی کراچی مرکز پر لگادیں، ذرا ایک نظر پی ٹی وی کراچی اسٹیشن پرڈالیے کہ وہاں کے حالات کیسے ہیں ؟پی ٹی وی اسٹیشن کراچی جائیں تو وہاں جائے تو دکھ ہوتا ہے۔ آرٹ کے لئے دی جانے والی گرانٹ پی ٹی وی کے ٹیلی وژن اسٹیشن پر لگائیں ناکہ ان پر جوکہ اپنی دوستیاں نبھانے کے لئے میلے ٹھیلے کر رہے ہیں ۔
فضیلہ نے ویڈیو کے آخر میں کہا کہ جو آرٹ کی خدمت کو کاروبار سمجھ کر رہے ہیں، وہ آرٹ کی خدمت کیا کریں گے اور سندھ حکومت انہیں فنڈ پے فنڈ دیئے چلے جارہی ہے۔