جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم پاکستان میں آئندہ ماہ کس تاریخ کو ریلیز ہوگی؟
فلم واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ گزشتہ روز برطانیہ میں ریلیزکی گئی تاہم پاکستانی ناظرین کے لیے فی الحال اسے نمائش کیلیے پیش نہیں کیا گیا۔

برطانوی فلمساز اور اسکرین رائٹر جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم’ واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی پاکستان میں ریلیز ہونے کی تاریخ بتادی۔
جمائما کی فلم گزشتہ روز برطانیہ میں ریلیزکی گئی تاہم پاکستانی ناظرین کے لیے فی الحال اسے نمائش کیلیے پیش نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
جمائما کی فلم نے روم فلم فیسٹیول میں بہترین مزاح کا ایوارڈ جیت لیا
جمائما نے اپنی فلم کو پاکستان میں گزرے وقت کی جھلک قرار دے دیا
جمائما گولڈ اسمتھ نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”ہماری فلم’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈُووِد اِٹ‘آخر کار آج ریلیز ہورہی ہے، یہاں تک پہنچنے میں 12 سال کاعرصہ لگا، سب کا بہت بہت شکریہ ، مجھے امید ہے کہ آپ اس سے لطف اندوز ہوں گے “۔
March 3rd in Pakistan! Thanks so much
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) February 24, 2023
جمائما کے ٹوئٹ پر گلوکار شہزاد رائے نے مبارکباد پیش کی اور سوال کیا کہ”میں اسے پاکستان میں کب دیکھ سکوں گا؟“۔جمائما نے جواب میں شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ اسے جمعہ 3مارچ کو پاکستان میں ریلیز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ فلم’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ؟ ‘ برطانوی جنوبی ایشیائی رومانوی مزاحیہ ڈرامہ ہے جس میں سجل علی کے علاوہ للی جیمز ،ایما تھامسن، شہزاد لطیف، راب برائیڈن، شبانہ اعظمی، عاصم چوہدری اور جیف مرزا شامل ہیں۔یہ فلم روم فلم فیسٹیول میں بہترین مزاح کا ایوارڈ جیت چکی ہے۔









