آئی ایم ایف ڈیل کھٹائی میں پڑنے پر سیاست بچانے کی کوشش، پٹرول 5 روپے سستا

پٹرول 267 روپے لیٹر ہوگیا، ڈیزل کی قیمت برقرار، مٹی کا تیل 15 روپے، لائٹ ڈیزل 12 روپے فی لیٹر سستا ہوگیا، قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے ہوگیا

آئی ایم ایف کی نئی کڑی شرائط کے بعد اسٹاف لیول ایگریمنٹ کھٹائی میں پڑنے پر وفاقی حکومت نےسیاست بچانے کی کوششیں شروع کرتے ہوئے  پٹرول کی قیمت میں کمی کردی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رات گئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں کمی کا اعلان کرکے ٹنکیاں فل کرانے والوں کو حیران کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

معیشت کا مشکل دن؛ اسٹاک میں مندی، ڈالر اور سونے کے بھاؤ بڑھ گئے

ملٹی نیشنل کمپنیز کے زیر التوا ٹیکس ریفنڈز 93 ارب تک جاپہنچے

وزیرخزانہ اسحاق دار نے گزشتہ رات جاری کردہ وڈیو بیان میں کہاکہ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 267 روپے فی لیٹر ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی، اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 15 روپے کمی کی جارہی ہے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 187 روپے 73 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 184 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگی۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق  رات 12 بجے سے ہو گیا۔

متعلقہ تحاریر