گلوکارہ آئما بیگ بھی ندایاسر کے نقش قدم پر چل پڑیں
گلوکارہ فہد مصطفیٰ کے کرکٹ شو میں ایل بی ڈبلیو کے معنی سے نابلد نکلیں اور اوٹ پٹانگ جواب دے بیٹھیں

مارننگ شوز کی معروف میزبان ندا یاسر کو کند ذہن اور معلومات عامہ سے نابلد ہونے پر اکثر اوقات تنقید کاسامنا رہتا ہے لیکن گلوکارہ آئما بیگ کی شکل میں انہیں مضبوط مسابقت کا سامنا ہے۔
گلوکارہ آئما بیگ نے فہد مصطفیٰ کے شو میں کرکٹ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے ایل بی ڈبلیو کا ایسا طلب بتایا کہ پروگرام کے شرکااور سوشل میڈیا صارفین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے
ندا یاسر کم علم ہونے کے ساتھ ساتھ کند ذہن بھی نکلیں
ندا یاسر شعیب اختر کے شو میں غلطی پر ٹرولنگ کرنے والوں پر برس پڑیں
میزبان فہد مصطفیٰ نے آئمہ بیگ سے ایل بی ڈبلیو کا مطلب پوچھا تو انہو ں نے تکے لگانا شروع کردیے اور پوچھا کہ یہ لاہور سے متعلق تو نہیں ہے؟ جس فہد مصطفیٰ نے انہیں کنفیوژ کرنے کیلیے کہا ہوسکتا ہے۔
یار تم لوگوں کو صرف ندا یاسر ہی نظر آتی ہے چول مارتی ہوئی 👇 pic.twitter.com/1q71m3Ah2F
— نیپالی لونڈا (@BHAINO11) March 5, 2023
فہد مصطفیٰ کے طنز کو نہ سمجھتے ہوئے گلوکارہ نے لاہور کہا تو فہد مصطفیٰ نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے کہا”بھئی واہ“، جس پر اداکارہ نے جھینپتے ہوئے کہا کہ غلطی ہوگئی تاہم انتے میں پروگرام میں شریک سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ہوتو گیا۔ ایل بی ڈبلیو کا مطلب ہوا”لاہور بھئی واہ“۔
اظہرعلی کی جانب سے ایل بی ڈبلیو کی مضحکہ خیز تشریخ پر فہد مصطفیٰ بھی داد دیے بغیر نہیں رہ سکے اور آئما بیگ مسکراکر رہ گئیں۔یاد رہے اس سے قبل مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر اپنی کم علمی کے باعث کم ازکم دو مرتبہ اپنا مذاق بنوا چکی ہیں۔
گزشتہ ماہ شعیب اختر شو میں میزبان نے ندا یاسر سے سوال کیا تھا کہ پاکستان نے 1992 کا ورلڈ کپ کس سال جیتا تھا تو وہ سوال میں جواب موجود ہونے کے باوجود جواب نہیں بتاسکی تھیں۔









