بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ کے بیٹوں کی بڑی کامیابی

میکائیکل مقصود نے کورنیل یونیورسٹی امریکا سے آرکیٹیکچر میں گریجویشن کرلیا، جبران کپاڈیہ نے امریکن اسکول دبئی سے ڈگری حاصل کی، دونوں کے والدین کو پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کی مبارکباد

پاکستانی  میوزک انڈسٹری کے 2 بڑے ناموں اور اسٹرنگز بینڈ کے سابق ارکان بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ کے صاحبزادوں نے ایک ہی ہفتے میں امریکی تعلیمی اداروں سے  گریجویشن مکمل کرلی۔

بلال مقصود کے بیٹے میکائیل نے امریکا کی کورنیل یونیورسٹی سے آرکیٹیکچر میں گریجویشن مکمل کی جبکہ فیصل کپاڈیہ  کے  بیٹے جبران کپاڈیہ نے امریکن اسکول دبئی سے گریجویشن مکمل کی۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ صدف کنول اور دنانیر نے اقرا عزیز کے بیٹے کو کیا کہہ دیا؟

سندھ کا سب سے بڑا ادبی میلہ”لاہوتی“ اختتام کو پہنچ گیا

بلال نے گزشتہ ہفتے گریجویشن کے موقع پر کورنیل یونیورسٹی کے سبزہ زار میں میکائیل   کیساتھ بنوائی گئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس پر علی سفینہ، اقرا عزیز،انوشے اشرف،فہد مرزا اور فیصل کپاڈیہ نے مبارکباد پیش کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bilal Maqsood (@bilalxmaqsood)

فیصل نے اپنے بیٹے جبران  کپاڈیہ کی گریجویشن کے دوران سند وصول کرنے کی وڈیو اور اپنی فیملی فوٹو انسٹاگرام پر شیئر کی۔انہوں نے لکھا کہ مبارک ہو جبز آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Faisal Kapadia (@faisalkapadia)

فیصل کپاڈیہ کی پوسٹ پر اداکارہ ثروت گیلانی،آئمہ بیگ،احد رضا میر،بلال مقصود، منیبہ مزاری، احد نایانی،فریحہ الطاف، مومنہ مستحسن،ہارون شاہد،بھارتی اداکارہ دیا مرزا اور دیگر نے مبارکباد پیش کی۔فیصل کپاڈیہ نے فرداً فرداً تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ تحاریر