مرتے ساتھ ہی سابقہ اور موجودہ بیگمات کو عامر لیاقت کی یاد آگئی
سیدہ بشریٰ اقبال بچوں کے ساتھ مرحوم کے گھر پہنچ گئیں،دوسری سابقہ اہلیہ نے مردہ خانے جاکر عامر لیاقت کا آخری دیدار کیا، تیسری اہلیہ دانیا ملک نے تدفین میں شرکت کی خواہش ظاہر کردی
معروف اینکر، سیاستدان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے انتقال کے ساتھ ہی زندگی میں انہیں چھوڑ دینے والی بیگمات کو ان کی یاد آگئی۔
عامر لیاقت کی دونوں سابقہ بیگمات ان کے آخری دیدار کیلیے مردہ خانے پہنچ گئیں جبکہ تیسری اہلیہ دانیا ملک نے تدفین میں شرکت کی خواہش کا اظہار کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
عامر لیاقت کی تدفین تاخیر کا شکار، ورثا اور پولیس عدالت پہنچ گئے
زندگی کے بعد عامر لیاقت کی موت بھی متنازع بن گئی
عامر لیاقت حسین کے انتقال کے فوری بعد انکی پہلی اور سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال ان کی بیٹی کے ساتھ گھر پہنچیں اور بعد ازاں مردہ خانے جاکر میت کا آخری دیدار کیا۔بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کے جنازے اور تدفین کا بھی اعلان کیا اور پوسٹمار ٹم کرانے سے انکار کرتے ہوئے مداحوں سے ان کے لیے دعائے مغفرت کرنے کی درخواست کی ۔
#AamirLiaquat pic.twitter.com/a7ZGA8uHLw
— Dr Bushra Iqbal🇵🇰 (@DrBushraIqbal) June 9, 2022
عامر لیاقت کی دوسری سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور نے بھی حیرت انگیز طور پر مردہ خانے جاکر مرحوم کی میت کا آخری دیدار کیا۔
طوبیٰ انور نے اپنے انسٹاگرام ٹوئٹر اکاؤنٹس پر شیئر کردہ پیغام عامر لیاقت کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ اپنی زندگی کے دوران عامر لیاقت نے بہت سی زندگیوں کو متاثر کیا، میری دعا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی آگے کی زندگی آسان ہو۔
During his lifetime #AamirLiaquat touched many lives. I pray to Allah swt for mercy, may his journey to hereafter be easy. إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
I request everyone to act empathetically & please give some privacy to those grieving this loss 🙏🏼
— Syeda Tuba Anwar (@syedatubaanwar) June 10, 2022
طوبیٰ نے کہا کہ میری سب سے درخواست ہے کہ خدارا جن کا نقصان ہوا ہے اُن کی نجی زندگی کا احترام کرتے ہوئے انھیں تھوڑی پرائیویسی دیں۔
دریں اثنا عامر لیاقت کی اہلیہ دانیا ملک نے ان کی تدفین میں شرکت کی خواہش ظاہرکردی۔
نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں دانیا ملک نے کہا کہ عامر لیاقت کی تدفین میں جانا چاہتی ہوں لیکن میری والدہ چاہیں گی تو میں جاؤں گی۔ وزیراعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز سے درخواست ہے کہ میں عامرلیاقت کی تدفین میں شریک ہونا چاہتی ہوں، مجھے سیکیورٹی کے ساتھ شرکت کی اجازت دی جائے۔
دانیا ملک کا مزید کہنا تھا کہ ہماری تو صلح ہورہی تھی مجھے تو پتا ہی نہیں تھا کہ وہ مجھے چھوڑ کر چلے جائیں گے۔عامر لیاقت نے مجھے دو دن قبل سوشل میڈیا پرمیسج کیا تھا لیکن میں نے جواب نہیں دیا تاہم میری والدہ سے ان کی روزانہ بات ہوتی تھی۔دانیاملک نے کہا کہ میں نے عامرلیاقت کو معاف کردیا ہے
دریں اثنا دانیا ملک نے کہا ہے کہ وہ آج سے عدت میں ہیں۔انسٹاگرام پر دانیا ملک کی جانب سے متعدد انسٹا اسٹوریز شیئر کی گئی ہیں جن میں انہوں نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیے۔دانیا نےانسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں ان پر تنقید کرتے ہوئے عدت سے متعلق سوال کیا گیا۔
تنقید کرنے والے صارف کا کہنا تھا کہ اگر آپ بیوہ ہیں تو آپ کو چاہیے کہ آپ عدت کریں کیوں کہ جہاں عدت کا حکم ہے وہیں حق مہر کا بھی۔سوشل میڈیا صارف کی تنقید پر دانیہ نے لکھا کہ میں آج سے عدت میں ہوں۔