شوبز انڈسٹری کا عامر لیاقت کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہار
زارا نور عباس عامر لیاقت کی موت کا ذمے دار سوشل میڈیا، انوشے اشرف نےذہنی تناؤ کو قرار دیدیا، دعا ملک مرحوم کی مستحقین کیلیے کی گئی پوشیدہ خدمات سامنے لے آئیں اور پھر انسٹاپوسٹ ڈیلیٹ کردی
معروف ٹی وی اینکراور سیاستدان عامر لیاقت حسین کی اچانک وفات نے جہاں پورے ملک میں ان کے مداحوں کو سوگوار کردیا ہے وہیں شوبز سے وابستہ شخصیات نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔
کئی فنکاروں نے عامر لیاقت کے انتقال کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات کااظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیے
عامر لیاقت کی تدفین تاخیر کا شکار، ورثا اور پولیس عدالت پہنچ گئے
مرتے ساتھ ہی سابقہ اور موجودہ بیگمات کو عامر لیاقت کی یاد آگئی
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری معروف اداکارہ ارمینہ خان نے عامر لیاقت کے انتقال پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم ایسا منصوبہ بنا رہے ہیں جیسے ہم ہمیشہ زندہ رہنے والے ہیں لیکن اگلے لمحے کا پتہ نہیں ہوتا، زندگی ایک پل میں چھینی جا سکتی ہے۔
We plan as if we’re going to live forever but aglay lamhay ka pata nahi hota. Life can be taken away in an instant. Shocking! #amirliaquat
— Armeena ✨ (@ArmeenaRK) June 9, 2022
زارا نور عباس نے سوشل میڈیا کو گند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگوں کو برباد کر سکتا ہے اور انہیں اندھے کنوئیں میں پھینک سکتا ہے اور اب اچانک عامر لیاقت ایک افسوسناک اور صدمے چونکا دینے والی موت کا شکار بن گئے۔انہوں نے سوال اٹھایاکہ سب حیران کیوں ہیں؟ کیا ان کی ہر ویڈیو بتانہیں رہی تھی کہ وہ کس دور سے گزررہے ہیں ؟
And that’s the filth that social media has. The Dark Power. It can ruin people and throw them into a pit of hollowness. And now suddenly Amir Liaqat becomes a sad and shocking demise. Why is everyone shocked? Wasn’t every passed video of him a lead to where he is now?
— Zara Noor Abbas Siddiqui (@ZaraNoorAbbas) June 9, 2022
انوشے اشرف نے عامر لیاقت کی موت کو ڈپریشن کا نتیجہ قرار دیدیا۔انہوں نے ٹوئٹر پر شیئر کردہ بیان میں لکھا کہ آج اس خبر سے دکھ ہوا۔ ڈپریشن یا ذہنی تناؤ حقیقی بیماری ہو سکتی ہے، جب اکثر اس پر قابو نہ رکھا جائے تو اس کے شکارافراد کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ عامر لیاقت ہمیشہ اس خیال کو تقویت بخشتے تھے کہ شاید ان کا غصہ مدد کیلیے ان کی پکار تھا ۔
Rest in peace #amirliaquat pic.twitter.com/W9W5ZghJzG
— Anoushey Ashraf (@Anoushey_a) June 9, 2022
انہوں نے لکھا کہ لوگ میرے خیالات سے برا مناسکتے ہیں لیکن میں نے حقیقی طور پر محسوس کیا کہ ایک ماہر نفسیات ان کے ذہنی دباؤ اور شخصیت کی خرابی کو بہتر طریقے سے سنبھالنے میں مدد کرسکتا ہے۔
انہوں نے عامر لیاقت کیلیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے آپ کے کام کرنے کے انداز سے جتنا بھی اختلاف کیا ہو لیکن میں نے کبھی یہ دن دیکھنے کی خواہش نہیں کی۔ میں آج واقعی نقصان محسوس کررہی ہوں۔
Amir Liaquat is no more with us. Life is so unpredictable. Make good use of it. Stop chasing money and get ready to face the death. We all still have time. May Allah forgive him. Rest in peace.#amirliaquat
— Saad Ur Rehman (@duckybhai) June 9, 2022
سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے لکھا کہ عامر لیاقت اب ہم میں نہیں رہے۔ زندگی اتنی غیر متوقع ہے، اس کا بھرپوراستعمال کریں، پیسے کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دیں اور موت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو جائیں، ہم سب کے پاس اب بھی وقت ہے۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔
View this post on Instagram
فیروز خان نے عامر لیاقت حسین کو اچھا انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت حسین۔ آپ کو یاد رکھا جائے گا، اللہ آپ کی روح کو وہ سکون عطا فرمائے جس کی آپ تلاش کر رہے تھے۔
View this post on Instagram
ژالے سرحدی نے بھی عامر لیاقت حسین کیلیے دعائیہ کلمات لکھے اور ان کیلیے مغفرت کی دعا کی۔
اداکارہ دعا ملک نے جذباتی پیغام میں لکھا کہ میرے پیارے عامر بھائی میری آنکھیں اور دل سب رور ہے ہیں۔ آپ کتنے گھر چلارہے تھے اور کتنی ٹانگیں اور ہاتھ جڑواچکے تھے یہ کوئی نہیں جانتا۔
ایک آواز پہ حاضر ہونے والے والے عامر بھائی، مشکل میں ساتھ دینے والے عامر بھائی، تکلیف میں ہاتھ پکڑنے والے عامر بھائی۔۔۔انہوں نے درخواست کی کہ خدا کے لیے سوشل وار بند کرو ،سوشل میڈیا پر لوگو کو موت کی بھینٹ چڑھانہ بند کرو۔ خدا کے لیے پیار بانٹو۔ بعدازاں دعا ملک نے اپنی انسٹا پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔
He gave us a show. We watched. We laughed. I hope he is resting now and finally at peace.
May Allah forgive us for laughing.
Inalilahewainaelerajiun— Ushna Shah (@ushnashah) June 9, 2022
عشنا شاہ نے لکھا کہاس نے ہمیں ایک شو دیا۔ ہم نے دیکھا۔ ہم ہنس دیے، مجھے امید ہے کہ وہ اب آرام کر رہا ہے اور آخر کار سکون میں ہے۔ اللہ ہماری ہنسی معاف فرمائے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔