یشمیٰ گل کو ایس یو وی میں بیٹھ کر بس سروس کی تشہیر مہنگی پڑگئی

سوشل میڈیا پر ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعداداکارہ کو ٹرولنگ کا سامنا،صارفین نے نئی گاڑی میں بیٹھ کر عوام کو بس میں سفر کرنے کی تلقین کو بے حسی کی انتہا قرار دیدیا

اداکارہ یشمیٰ گل کو ایس یو وی  میں بیٹھ کر پیپلز بس سروس کی تشہیر مہنگی پڑگئی ۔سوشل میڈیا پر ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعداداکارہ کو ٹرولنگ کا سامنا ہے۔

سندھ حکومت نےکراچی میں متعارف کرائی گئی پیپلزبس سروس کی تشہیر کیلیے اداکارہ کی خدمات حاصل کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

ماہین خان نے ملکی حالات کا ذمے دار نادیدہ قوتوں کو قرار دیدیا

اداکارہ عشنا شاہ آج کل کن طبی مسائل سے دوچار ہیں؟

سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں اداکارہ یشمیٰ گل کو اپنی ایس یو وی میں بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ نےعوام کو مشورہ دیا کہ وہ کراچی میں پیپلز بس سروس جیسی پبلک ٹرانسپورٹ کا انتخاب کریں جسے حال ہی میں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے شروع کیا ہے۔

شاہانہ گاڑی میں بیٹھ کر عوام کو بس میں سفر کرنے کی تلقین کرنے پر ناقدین نے خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ صارف امبر دانش نے لکھاکہ آرام دہ کار میں بیٹھ کر بس میں سفر کی تلقین کرنا لوگوں کی تکلیف کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ اگرچہ میں واقعی پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کرنا چاہتی ہوں بشرط یہ کہ وہ کافی تعداد میں میسر ہوں اور ہر اسٹاپ پر 10 منٹ کے بعد دستیاب ہوں۔

صبا اعتزاز نے کہاکہ سیٹوں پراب بھی  پلاسٹک موجود ہے۔ مطلب نئی کار خرید کر واپسی پر بس سروس کو فروغ دیا جارہا ہے۔

سلمان نے تبصرہ کیاکہ کچھ لوگوں کو ستم ظریفی کا کوئی احساس نہیں ہے ، میں صرف امید کرسکتا ہوں کہ ہم کسی کو ذاتی جہاز سے ایسی ہی ویڈیو کرتے ہوئے نہیں دیکھیں گے۔

اویس نے لکھا کہ ہمارے ارد گرد ہونے والی بہت سی چیزیں واقعی بری نہیں ہیں۔ یہ یقینی طور پر ان میں سے ایک ہے۔ قریب سے دیکھو یہ کلاسسٹ نہیں ہے، میں دیکھ رہا ہوں کہ یہ کنورجنسی کے بارے میں زیادہ ہے۔

قسیم نقوی نے اداکارہ کے اقدام کو بے حسی کی انتہا قرار دیا۔ لیون ٹروٹ سکائی نامی صارف نے لکھا کہ  پیپلزپارٹی کے میڈیاسیل کو مشہور شخصیات کو بریف کرنے کی ضرورت ہے،ایسی وڈیو الٹانقصان کا باعث بنتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر