محمد عامر نے افغان آل راؤنڈ راشد خان سے کیا تحفہ مانگ لیا؟
پاکستانی اسپیڈ اسٹار نے افغان آل راؤنڈر سے کرکٹ بیٹ تحفے میں دینے کی فرمائش کردی جسے راشد خان نے بخوشی قبول بھی کرلیا

افغان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر راشد خان کو اپنے کرکٹ بیٹس کاذخیرہ سوشل میڈیا کی زینت بنانا مہنگا پڑگیا۔ پاکستانی اسپیڈ اسٹار محمد عامر نے افغان اسٹار سے کرکٹ بیٹ تحفے میں دینے کی فرمائش کردی جسے انہوں نے بخوشی قبول بھی کرلیا۔
راشد نے گزشتہ روز اپنے کرکٹ بیٹس کا ذخیرہ اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے سوال کیا کہ آج کون سے بیٹ سے شارٹ ماروں؟
یہ بھی پڑھیے
33 کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ، چیف سلیکٹر کا معاہدے کی رقم بتانے سے انکار
پی سی بی کا جونیئرلیگ کااعلان، میانداد، آفریدی، شعیب بھی حصہ ہونگے
jo mje dena hai bat us se 🤣🤣🤣🤣 https://t.co/Zj2OXqGgoD
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) July 1, 2022
افغانی اسٹار نے کرکٹ بیٹ بنانے والی بھارتی کمپنی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ایس جی ہمیشہ اعلیٰ معیار کے کرکٹ بیٹس تیار کرتی ہے۔
🤝🤝🤝🤝🤝 https://t.co/vaW7qC8Nkq
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) July 1, 2022
افغان آل راؤنڈر کے اس ٹوئٹ پر مداحوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ پاکستانی اسپیڈ اسٹار نے بھی تبصرہ کیا ۔محمد عامر نے راشد خان کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ جو بیٹ مجھے دینا ہے اس سے۔ راشد خان نے محمد عامر کی فرمائش پوری کرنے کی حامی بھرلی جس پر عامر نے ان کا شکریہ اداکیا۔