بالی ووڈ اسٹار بریڈلی کوپر ، ہما عابدین کی زلفوں کے اسیر ہوگئے

ہالی ووڈ اسٹا ر کچھ ماہ سے خاموشی سے ہما عابدین کے ساتھ ڈیٹنگ کررہے ہیں، کوپر نے اس نئے رشتے کو آگے بڑھانے کیلیے ادکارہ ڈیانا ایگرن سے تعلقات منقطع کرلیے، قریبی ذرائع

ہالی ووڈ اسٹار بریڈلی کوپر سابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن  کی پاکستانی نژاد سابق معاون ہما عابدین کی زلفوں کے اسیر ہوگئے۔

پیج سکس  کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اسٹا ر کچھ ماہ سے خاموشی سے ہما عابدین کے ساتھ ڈیٹنگ کررہے ہیں۔ People.com نے بھی ان کے رومانوی تعلق کی رپورٹس کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیے

رنبیر کپور کو والد نے کونسی فلم کبھی نہ کرنیکا مشورہ دیا تھا؟

بھارتی گلوکار سونو نگم کا حدیقہ کیانی کو سرپرائز

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ جوڑا بظاہر مئی میں ایک ساتھ میٹ گالا پہنچا تھا، لیکن  ریڈ کارپٹ پر الگ الگ واک کی۔پیج سکس نے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ وہ ایک دوسرے کے لیے بہترین ہیں،وہ اقتدار ،سیاست اور انسانی معاملات میں شامل ہیں۔

دونوں کے قریبی ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوپر اور عابدین کو ووگ کی اینا ونٹور نے ملوایا تھا، اینا  بریڈلی کی بہترین دوست ہیں اور ہما کو پسند کرتی ہیں۔

اندرونی ذرائع کے مطابق عابدین نے کچھ دوستوں کو بتایا ہے انہیں ایک نیا دوست ملا ہے  لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کون ہے،انہوں نے اس راز کو اپنےسینےسے لگا رکھا ہے۔مبینہ طور پر بریڈلی کوپر نے اس نئے رشتے کو آگے بڑھانے کیلیے ادکارہ ڈیانا ایگرن سے تعلقات منقطع کرلیے ہیں۔

یادرہے کہ45سالہ ہما عابدین ایک بچے کی ماں ہیں۔ان کی شادی  کانگریس مین اینتھونی وینر سے ہوئی تھی تاہم شوہر کیخلاف  نابالغ دوشیزہ کو جنسی پیغام بھیجنے کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی۔واضح رہے کہ ہما عابدین اپنی جڑیں پاکستان میں رکھتی ہیں۔ ان کی والدہ پاکستانی نژاد امریکی تھیں جبکہ ان کے والد بھارتی نژاد امریکی شہری تھے۔

متعلقہ تحاریر