دنانیر نے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ باربی کیو نائٹ منائی
اداکارہ نے نہ صرف اپنے دوستوں اور اہلخانہ کی مزیدار تکہ بوٹی سے تواضع کی بلکہ خود بھی اسکے مزے اڑائے۔ دنانیر نے دوستوں کے سانپ سیڑھی بھی کھیلا اور لانگ ڈرائیونگ پر بھی گئیں

اداکارہ دنانیر مبین نے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ باربی کیو نائٹ منائی اور خوب ہلہ گلا کیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر اس حوالے سے ایک وڈیو شیئر کی ہے۔
یہ بھی دیکھیے
سجل علی کی میتھا میٹکس سے دوستی نہ ہونے کی وجہ کون تھا؟
ثنا فخر اور معمر رانا کا طویل عرصے بعد اسکرین پر ری یونین
انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی وڈیو میں پارٹی گرل کو باربی کیو کیلیے گوشت کو مسالہ لگاتے اور سیخوں میں پروتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس موقع پر اداکارہ نے مسالہ لگی ہوئی پانی انگلیاں بھی دکھائی۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے نہ صرف اپنے دوستوں اور اہلخانہ کی مزیدار تکہ بوٹی سے تواضع کی بلکہ خود بھی اسکے مزے اڑائے۔ دنانیر نے دوستوں کے سانپ سیڑھی بھی کھیلا اور لانگ ڈرائیونگ پر بھی گئیں
وڈیو میں پارٹی گرل کو سلش جوس کے مزے لیتے ، ڈانس کرتے اور لیٹ نائٹ واک کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔