ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر شادی شدہ خاتون کو ورغلاتے ہوئے پکڑے گئے
خلیل الرحمان قمر کی خاتون کیساتھ فون پر کی گئی گفتگو لیک ہوگئی، خاتون نے شوہر کے ساتھ آنے کی ضد پر ملاقات کیلیے نہ آنے کا بتایا تو ڈرامہ نگار خفا ہوگئے، خاتون کے صفائیاں پیش کرنے پر مان گئے، شادی شدہ خاتون کو سونو مخاطب کرتے رہے، اظہار محبت بھی کیا، آڈیو ٹیپ وائرل

عورت اور مرد کی دوستی پر یقین نہ رکھنے کے دعویدار ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر شادی شدہ خاتون کو ورغلاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
معروف ڈرامہ نگار اورشادی شدہ خاتون کی مبینہ آڈیو کال لیک ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے
عورت اور مرد کی دوستی پر یقین نہیں رکھتا، خلیل الرحمان قمر
ماہرہ خان پر تنقید،جویریہ عباسی کا خلیل رحمٰن قمر کو منہ توڑ جواب
سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی آڈیو کال میں خلیل الرحمان قمر کو کسی شادی شدہ خاتون سے بات کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔خاتون اپنے شوہر کی ساتھ آنے کی ضد کے باعث خلیل الرحمان قمر سے ملاقات سے معذرت کررہی ہیں جس پر وہ ابتدا میں خفگی کا اظہار کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر نہیں آنا تھا تو پہلے بتانا چاہیے تھا۔
خاتون اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ انہیں اکیلے آنا تھا لیکن پھران کے شوہر نے ضد شروع کردی کہ وہ بھی ساتھ آئیں گے اس وجہ سے وہ اپنے شوہر سے خفاہوکر گھر بیٹھ گئی ہیں اور آنے سے انکار کردیا ہے۔
خلیل الرحمن قمر،باتیں اس کی سنو تو اس سے بڑا دین کا علمبردار کوئی نہیں حرکات ملاحظہ ھو۔ pic.twitter.com/12bHDjuX41
— صحرانورد (@Aadiiroy2) September 5, 2022
ڈرامہ نگار خاتون کو کہتے ہیں اچھا ہواکہ وہ شوہر کے ساتھ نہیں آئیں لیکن انہیں پہلے اپنے نہ آنے کے فیصلے سے آگاہ کرنا چاہیے تھا۔خاتون انہیں یقین دلانے کی کوشش کرتی ہیں کہ وہ آنے کیلیے بالکل تیار تھیں اور ثبوت کے طور پر کئی بار اپنی تصویر بھیجنے کی پیشکش بھی کرتی ہیں۔
خاتون کہتی ہیں کہ انہوں نے آپ کواسی لیے میسیج کیا کہ اگر شوہر ساتھ آتے ہیں تو وہ پہلے اطلاع کردیں تاہم خلیل الرحمان قمر انہیں منع کرتے ہیں کہ اپنے شوہر کو ساتھ لیکر نہیں آنا۔ خاتون کہتی ہیں کہ وہ اسی لیے اپنے شوہر سے ناراض ہوکر بیٹھ گئی ہیں اور بطور ثبوت اپنی تصویر بھی بھیج رہی ہیں۔
خلیل الرحمان قمر ابتداً ان کی بات پر یقین کرتے ہوئے انہیں تصویر بھیجنے سے منع کرتے ہیں اور پھر بعد میں کہتے ہیں کہ اگر وہ تصویر بھیجنا چاہیں تو بھیج دیں کیونکہ انہیں دیکھنا انہیں اچھا لگتا ہے۔
خاتون پھر اپنی صفائی پیش کرتی ہیں کہ وہ ملاقات کیلیے بہت پرجوش تھیں جس پر ڈرامہ نگار انہیں”سونو “ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں اور کہتے ہیں انہیں خاتون پر پورا بھروسہ ہےاور وہ ایک دو دن بعد ملاقات کرلیں گے۔
خلیل الرحمان قمر خاتون سے کہتے ہیں کہ جب انہیں کو ئی مسئلہ نہ ہو اور وہ آزادی سے ملنے آسکیں تو پھر ملاقات کریں گے کیوں کہ ذہنی طور پر آزادی سے ملنے کا ہی مزہ آئے گا۔
خاتون کہتی ہیں کہ وہ اپنے شوہر کو تھوڑے دن منع لیں پھر وہ ملاقات کریں گی۔خلیل الرحمان قمر خاتون سے اظہار محبت کرتے ہیں جس پر خاتون کہتی ہیں کہ رابطے میں رہیے گا اور بھول مت جائیے گا۔
واضح رہے کہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ڈراموں میں خواتین کو منفی کرداروں میں دکھانے میں شہرت رکھتے ہیں۔ڈرامہ سیریل” میرے پاس تم ہو“میں ایک ڈائیلاگ”دو ٹکے کی لڑکی“پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔