انوشکا شرما کی بذریعہ میمز ویرات کوہلی کو شادی کی 5ویں سالگرہ کی مبارکباد
دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے اتوار کو اپنی شادی کی 5ویں سالگرہ منائی تھی۔

اداکارہ انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر مزاحیہ میمز کے ذریعے اپنےشوہر ویرات کوہلی کو شادی کی پانچویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے اتوار کو اپنی شادی کی 5ویں سالگرہ منائی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
انوشکا شرما کی مضحکہ خیز تصاویر کے ذریعے کوہلی کو سالگرہ کی مبارکباد
بیٹی کی ویڈیو بننے پر انوشکا اور کوہلی پریشان
اداکارانوشکا شرما نے انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کے 5 سالوں کے دوران لی گئی اپنی اور کوہلی کی 7 مضحکہ خیز تصاویرشیئر کیں ۔پہلی تصویر میں انوشکا کی ہارر فلم پری کے پوسٹر پر ویرات کوہلی کی تصویر فوٹو شاپ کی گئی تھی، جس پر اداکار نے طنز کیا کہ ”یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تم ہمیشہ میری پشت پر کھڑے رہو گے “۔
View this post on Instagram
انوشکا کی پوسٹ کی گئی دوسری تصویر ایک میم تھی جس میں ویرات کو انوشکا کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے دکھایا گیا تھا جس کے کیپشن تھا”جب مغربی دہلی کا لڑکا جنوبی دہلی کے ایک چوزے کے ہاں آتا ہے“۔
انوشکا نے اپنی پوسٹ کےکیپشن میں لکھاکہ”میرے پیار!ہماری خوشیاں منانے کیلیے یہ خوبصورت تصویریں پوسٹ کرنے کا آج سے بہتر دن اور کیا ہو گا۔ تصویر 1 – میں جانتی ہوں آپ ہمیشہ میری پشت پر رہیں گے۔تصویر 2- ہمیشہ ہمارے دل شکر گزاری سے بھرے رہیں (دونوں ناقابل یقین حد تک خوش قسمت رہے ہیں) تصویر 3 – آپ میری طویل اور تکلیف دہ زچگی کے بعد ہسپتال کے بستر پر آرام کر رہے ہیں۔تصویر 4 – ہم چیزوں کا عمدہ ذائقہ رکھتے ہیں۔تصویر 5۔کوئی شناسا دوست۔تصویر6۔تم اپنے تاثرات سے میری اکثر تصاویر ناقابل اشاعت بنادیتے ہوے۔تصویر7۔میری محبت ہمیں آج، کل اور ہمیشہ خوشیاں نصیب ہوں“۔
View this post on Instagram
اگرچہ انوشکا شرما نے اپنی سالگرہ کی پوسٹ کو پرمزاح رکھا لیکن ویرات نے اپنی اور انوشکا کی ایک رومانوی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک جذباتی کیپشن درج کیا۔انہوں نے لکھاکہ ”ہمیشگی کے سفر کے 5 سال، میں کتنا خوش قسمت ہوں کہ تمہیں حاصل کیا، میں تمہیں پورے دل سے چاہتا ہوں“۔
کئی ماہ کی ملاقاتوں کے بعد انوشکا اور ویرات نے 11 دسمبر 2017 کو اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے ۔ پچھلے سال ان کے ہاں بیٹی وامیکا کی پیدائش عمل میں آئی تھی ۔ ویرات اور انوشکا اپنی بیٹی کی رازداری کے بارے میں انتہائی محتاط ہیں،انہوں نے میڈیا اور پاپرازی سے درخواست کررکھی ہے کہ وہ اس کی تصاویر لینے سے گریز کریں۔









