افغان خواتین میں شطرنج کی بڑھتی ہوئی مقبولیت

کرونا کی وباء کی وجہ سے لگائی جانے والی پابندیوں کے دوران افغان خواتین میں شطرنج کھیلنے کا شوق پیدا ہوا ہے۔

کووڈ 19 کی پابندیوں نے افغانستان کے شمالی شہر مزارِ شریف کی رہائشی زہرہ ابراہیمی کی زندگی میں رکاوٹیں نہیں پیدا کیں۔ زہرہ نے قرنطینہ کی زندگی کے دوران ہی لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ افغانستان کے قدرے پُر امن شہر میں شطرنج کھیلیں۔

شہر کی شطرنج کی تنظیم نے زہرہ کے اِس اقدام کو سراہا ہے اور اعلان کیا ہے کہ جو بھی کھیلنا چاہے اُس کی مدد و حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ نیوز 360 نے اِس موضوع پر تفصیلی ڈجیٹل ویڈیو بنائی ہے ضرور دیکھیے گا۔

یہ بھی دیکھیے

فلسطین کے قدیم غار سیاحوں کی توجہ کا مرکز

متعلقہ تحاریر