پاشا کا ’دا نیسٹ آئی او‘ پروگرام کیا ہے؟

پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کی صدر جہاں آراء کا کہنا ہے کہ دا نیسٹ آئی او نامی ایک پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد نئے کاروبار شروع کرنے والے افراد کو ٹیکنالوجی کا استعمال عام کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

پاشا کی صدر جہاں آراء نے نیوز 360 کے پروگرام ’الیان الکریم ان کنورسیشن ودھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دا نیسٹ آئی او نامی اِس منصوبے میں ابتدائی طور پر گوگل، سامسنگ اور یو ایس اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی گرانٹ سے شروع کیا گیا ہے لیکن اب اِس میں پاکستانی ادارے بھی آگے آکر سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

اِس منصوبے کا بنیادی مقصد لوگوں کو ان کے کاروبار میں ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا رواج عام کرنے پر قائل کرنا ہے۔ مذید تفصیل کے لیے نیوز 360 کا یہ انٹرویو دیکھیے

یہ بھی دیکھیے

پاکستانی اداکار ایاز خان نے میڈیا کو چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا تھا؟

متعلقہ تحاریر