ویلنٹائن ڈے پر محبتوں کے اظہار میں کمی
گزشتہ کئی سال سے ویلنٹائن ڈے پر گلاب کے پھولوں کے فروخت میں خاصی کمی کا رجحان رہا ہے۔
ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پاکستان میں محبتوں کے اظہار میں کمی واقع ہوئی ہے۔
دنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے پھولوں اور تحائف کا تبادلہ کر کے منایا جاتا ہے۔ اس دن محبت کرنے والے ایک دوسرے کو پھول اور تحائف دے کر اپنی زندگی میں محبوب کی اہمیت ظاہر کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں پھولوں کو نہایت اہمیت حاصل ہے کیونکہ گلاب کو محبت کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔
لیکن پاکستان میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر محبتوں کے اظہار میں کمی واقع ہوئی ہے اور گزشتہ کئی سال سے اس دن گلاب کے پھولوں کے فروخت میں خاصی کمی کا رجحان رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فریئرہال میں پھولوں کی نمائش ادھار مانگ کر منعقد کرنے کا انکشاف
ویلنٹائن ڈے پر فروخت نہ ہونے کے باعث بیشتر دکاندار اس دن کی مناسبت سے خصوصی تحائف بنانے کا کام بھی چھوڑ چکے ہیں۔
نیوز 360 نے اس معاملے پر ڈیجیٹل ویڈیو بنائی ہے۔