ویلنٹائن ڈے کے بارے میں عوام کا ملا جُلا ردِ عمل
پاکستان میں ویلنٹائن ڈے منانے یا نا منانے پر مختلف عمر اور مختلف طبقات کے درمیان متضاد آراء پائی جاتی ہیں۔ نیوز 360 نے نوجوانوں کو پختہ عمر کے لوگوں سے دو مختلف سوالات کیے ہیں۔
نوجوانوں سے سوال کیا گیا کہ وہ کیا سمجھتے ہیں کہ اس بات کرونا کی وباء کے باعث جو پابندیاں ہیں اُن کے دوران ویلنٹائن ڈے کیسے منایا جائے؟ منایا جائے بھی یا نہیں کیوں کہ دعوتیں اور موسیقی کی محافل تو منعقد نہیں ہو سکتیں۔ اور ایک آج کے ہی دن حجاب ڈے بھی منایا جا رہا ہے تو ماسک پہنے ہوئے تو ویلنٹائن منانے والے بھی ایک طرح سے حجاب ڈے منا رہے ہوں گے۔ اِس تمام صورتحال پر نوجوانوں کی آراء معلوم کیں۔
اِس کے علاوہ پختہ عمر کے لوگوں سے سوال کیا گیا کہ کیا اِس بات وہ ویلنٹائن ڈے منانا چاہتے ہیں یا پھر حجاب ڈے؟ تو اُنہوں نے اپنی کیا آراء دی ہیں یہ معلوم کرنے کے لیے آپ کو یہ ویڈیو دیکھنی ہوگی۔
اِن آراء کو جمع کرنے میں ہمارے نامہ نگاروں عبدالقادر منگریو، انیلا شاہین، دانیال راٹھور اور جاوید نور نے ہماری مدد کی ہے۔
یہ بھی دیکھیے