منگولیا میں سخت سردی کے باعث 4 لاکھ سے زیادہ جانور ہلاک

سردی کی اس لہر کو منگولیا میں 'ڈزود' کہا جاتا ہے جو خشک اور گرم موسم کے بعد آتی ہے۔

منگولیا میں سخت سردی کے باعث کم از کم 4 لاکھ 39 ہزار جانور ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 80 فیصد سے زیادہ بکریاں اور بھیڑیں شامل ہیں۔

سردی کی اس لہر کو منگولیا میں ‘ڈزود’ کہا جاتا ہے جو خشک اور گرم موسم کے بعد آتی ہے۔ اس وقت منگولیا کے کم از کم 6 صوبوں کو ‘ڈزود’ کی صورتحال کا سامنا ہے۔

2020 کے اختتام تک منگولیا میں مویشیوں کی تعداد 6 کروڑ سے زیادہ تھی تاہم ‘ڈزود’ کے باعث ہزاروں چرواہے اپنے مویشیوں سے محروم ہوگئے ہیں۔

نیوز 360 نے اس معاملے پر ڈیجیٹل رپورٹ تیار کی ہے۔

یہ بھی دیکھیے

یمن کے فاقہ زدہ بچے جنگی محاز کیوں عبور کرتے ہیں؟

Facebook Comments