آگاہی پھیلانے کے لیے جنسی تشدد سے متعلق ڈرامے بننے چاہئیں، یشما گل
پاکستان کی ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ یشما گل نے کہا ہے کہ ‘جنسی تشدد سے متاثرہ خواتین پر ڈرامے بننے چاہئیں تاکہ لوگوں کو آگاہی ملے۔’
نہایت ہی کم عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی یشما گل کا نیا ڈرامہ ‘پھانس’ جنسی ہراسانی کے موضوع پر ہے۔
نیوز 360 کو دیے گئے انٹرویو میں یشما گل نے اپنے کرداروں کے انتخاب اور مستقبل کے ارادوں کے بارے میں بات کی۔
یہ بھی دیکھیے
منفرد کرداروں کا انتخاب کرنے والے نعمان اعجاز کیا کرنے والے ہیں؟
انہوں نے کہا ہے کہ ‘جنسی تشدد سے متاثرہ خواتین پر ڈرامے بننے سے لوگوں کو اس معاملے سے متعلق آگاہی ملے گی اور لوگ اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔’
یشما گل نے کہا کہ ‘لوگ جب اس موضوع پر آواز اٹھائیں گے تو جنسی تشدد کے ملزمان کے خلاف ایکشن مزید سخت ہوگا۔ ملزم کو ڈر ہوگا کہ متاثرہ لڑکی آواز اٹھا سکتی ہے اور اس طرح کیسز میں بھی واضح کمی آئے گی۔’
نیوز 360 کو انٹرویو کے دوران انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو میں دیکھیے۔