بنگلادیش کی بحری جہاز سازی کی صنعت بحالی کی راہ پر

 بنگلادیش کی بحری جہاز سازی کی صنعت کرونا کی وباء کی بڑی لہر کے گزر جانے کے بعد اب بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔  بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے جنوب مغربی کےعلاقے کیرانی گنج سے گزرتے ہوئے دریائے برگونگا کے کنارے پر پرانے اور جنگی جہازوں کے پرزوں سے کشتیوں، لانچوں اور اسٹیمرز کی تعمیر اور مرمت کا ایک اہم مرکز ہے۔

یہ بھی دیکھیے

کیوبا کے انجینئر نے لکڑی کا ہوائی جہاز تیار کرلیا

بنگلہ دیش میں کرونا وائرس کی وجہ سے یہاں کے ملازمین کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ شعبہ آہستہ آہستہ ختم ہوتا جارہا تھا۔ لیکن کرونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے کے کچھ مہینوں بعد یہ شعبہ بحالی کی جانب گامزن ہے۔

بنگلہ دیش کے لوگوں نے دوبارہ پرانے اور جنگی جہازوں کے پرزوں کو استعمال میں لانا شروع کردیا ہے۔

نیوز 360 نے اس معاملے پر ڈیجیٹل رپورٹ تیار کی ہے۔

متعلقہ تحاریر