کرونا کے سبب بے روزگاری اور بے کاری کے سبب نفسیاتی الجھنیں
کرونا کی وباء اپنے ساتھ دنیا بھر میں تباہیاں لائی۔ لاکھوں افراد اِس وائرس کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلے گئے اور کروڑوں افراد اس کی وجہ سے لگائی جانے والی پابندیوں کی وجہ سے معاشی اور معاشرتی مسائل کا شکار ہوئے۔
کراچی کے رہائشی رضوان احمد خان بھی اُن ہی لوگوں میں شامل ہیں جن کی ملازمت کرونا کے دوران ختم ہوگئی تھی۔ وہ ایک نجی ادارے میں ملازمت کرتے تھے۔ بے روزگاری کے دوران معاشی اور معاشرتی مسائل کے ساتھ ساتھ وہ نفسیاتی الجھنوں میں بھی مبتلا ہو گئے تھے لیکن اب وہ اپنے گھر کی معاشی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ٹیکسی چلا رہے ہیں۔
نیوز 360 کی نامہ نگار سارہ سراج نے اُن سے اِس ساری صورتحال پر گفتگو کی ہے۔
یہ بھی دیکھیے